Bharat Express DD Free Dish

Bihar Assembly Election 2025: کانگریس نے جاری کی 40 اسٹارپرچارکوں کی فہرست، راہل-کھڑگے سمیت یہ سینئرکریں گے انتخابی تشہیر

بہاراسمبلی الیکشن کے پہلے مرحلے کے لئے کانگریس نے اپنے 40 اسٹار کیمپینرکی فہرست جاری کی ہے۔ فہرست میں پارٹی کے قومی صدرملیکا ارجن کھڑگے، پارٹی رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی، سونیا گاندھی، ڈاکٹرسید ناصرحسین، عمران پرتاپ گڑھی، پپویادو اور کنہیا کمار کو شامل کیا گیا ہے۔

کانگریس نے بہار اسمبلی الیکشن کے لئے اپنے 40 اسٹار کیمپینرز کی فہرست جاری کی ہے۔

نئی دہلی: بہاراسمبلی الیکشن 2025 کے پہلے مرحلے کے لئے کانگریس کے اپنے 40 اسٹار کیمپینرکی فہرست جاری کی ہے۔ فہرست میں پارٹی کے قومی صدرملیکا ارجن کھڑگے، پارٹی رکن پارلیمنٹ اورلوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی، سونیا گاندھی، پرینکا گاندھی واڈرا کا نام شامل ہے۔ ان کے علاوہ کانگریس کے زیراقتدارریاستوں کے وزیراعلیٰ، نائب وزیراعلیٰ سمیت مختلف ریاستوں کے ریاستی صدر بھی اسٹارپرچارکوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

کانگریس نے مسلم لیڈران کو دی اہمیت

کانگریس نے جوفہرست جاری کی ہے، اس میں 40 اہم نام شامل ہیں۔ اس فہرست میں ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ سکھویندرسنگھ سکھو، راجستھان کے سابق وزیراعلیٰ اشوک گہلوت، چھتیس گڑھ کے سابق وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل، دگوجے سنگھ، ادھیررنجن چودھری، سابق لوک سبھا اسپیکرمیرا کمار، بہارکے انچارج کرشنا الاورو، سچن پائلٹ، رندیپ سنگھ سرجے والا، جنرل سکریٹری ڈاکٹرسید ناصر حسین، چرن جیت سنگھ چنی، گوروگوگوئی، رکن پارلیمنٹ طارق انور، راجیہ سبھا رکن عمران پرتاپ گڑھی، رکن پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپو یادو، پپویادوکی اہلیہ اور راجیہ سبھا رکن رنجیت رنجن، سابق مرکزی وزیر شکیل احمد، کشن گنج کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹرمحمد جاوید، اکھلیش پرساد سنگھ، منوج رام، آل انڈیا مہیلا کانگریس کی صدر الکا لانبا، کنہیا کمار، پون کھیڑا، جیتو پٹواری، سکھدیو بھگت، ریاستی صدر راجیش کماررام، سی ایل پی لیڈر شکیل احمد خان، مدن موہن جھا، اجے رائے، جگنیش میوانی، فرقان انصاری، ادے بھانو چب اور سبودھ کانت سہائے کوشامل کیا گیا ہے۔

کانگریس نے جاری کی پہلی فہرست

بہاراسمبلی الیکشن کے لئے کانگریس نے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ فہرست میں 48 امیدواروں کا نام شامل ہے۔ اس کے علاوہ راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی)، سی پی آئی-ایم ایل، سی پی آئی اوروی آئی پی وغیرہ عظیم اتحاد میں شامل ہیں۔ بہارمیں عظیم اتحاد (مہا گٹھ بندھن) اس بارنتیش کمارکی قیادت والی این ڈی اے کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے حکمت عملی کرچکی ہے، لیکن وزیراعظم مودی اور وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں این ڈی اے ایک بار پھراقتدار میں واپسی کرنے کے لئے کمربستہ ہیں۔ حالانکہ بہار میں پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی بھی الیکشن میں حصہ لے رہی ہے، جس کے بعد مقابلہ کافی دلچسپ ہوگیا ہے۔ اب حتمی نتیجہ 6 نومبراور 11 نومبرکی ووٹنگ کے بعد جب 14 نومبر 2025 کو آئیں گے، تب بہارکا اصلی موڈ پتہ چل سکے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read