Bharat Express DD Free Dish

Bangladesh Crisis

وزیر اعظم نریندر مودی نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے بنگلہ دیش کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور صورتحال کی جلد بحالی اور اقلیتوں بالخصوص ہندوؤں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ہفتہ کی صبح تک ایف ایف ڈبلیو سی کے بلیٹن کے مطابق جنوب مشرقی اور شمال مشرقی علاقوں میں 6 ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔ جو ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں ان میں کشیارا، مانو، کھوئی، گمتی، مہوری اور فینی شامل ہیں

بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کے خلاف 50 سے زیادہ فوجداری مقدمات درج ہیں۔ ان میں سے 40 سے زائد کا تعلق قتل اور اغوا سے ہے۔

نئی عبوری حکومت نے مسلسل تین مرتبہ ملک کی وزیر اعظم رہنے والی شیخ حسینہ کے خلاف قتل، نسل کشی اور اغوا کے 30 سے ​​زائد مقدمات درج کیے ہیں۔

مقررین نے کہا کہ ہندوستانی سیاست دان، بالی ووڈ اداکار اور نام نہاد سیکولر سماجی کارکن، جو ہر مسئلے پر اپنی رائے رکھتے ہیں، نے بنگلہ دیش میں ہندوؤں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف تشدد پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

بنگلہ دیش کے سربراہ محمد یونس نے جمعہ (16 اگست) کو وزیر اعظم نریندر مودی سے فون پر بات کی۔ اس دوران یونس نے بنگلہ دیش میں ہندوؤں کے تحفظ کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

امروہہ، یوپی میں واقع کلکی دھام کے پیتھادھیشور آچاریہ پرمود کرشنم نے بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر ہونے والے اس ظلم کے حوالے سے ایکس پر ایک پوسٹ کی ہے۔

بنگ بندھو بھون کا ذکر کرتے ہوئے شیخ حسینہ نے کہا، ’’وہ یادگار، جو ہمارے وجود کی بنیاد تھی، راکھ میں تبدیل ہو گئی ہے۔ بابائے قوم بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمان کی توہین کی گئی۔ لاکھوں شہیدوں کے خون کی توہین کی گئی۔

اندریش کمار نے اپوزیشن پارٹی کے لیڈران راہل گاندھی، اکھلیش یادو، تیجسوی یادو، شرد پوار، ادھو ٹھاکرے، ایم کے اسٹالن اور ممتا بنرجی کی خاموشی پر سوال اٹھایا۔

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ شیخ حسینہ اور دیگر چھ افراد کو ڈھاکہ میں 19 جولائی کو پولیس کی فائرنگ میں ابو سعید کی ہلاکت کے معاملے میں ملزم بنایا گیا ہے۔