Bharat Express

Asaduddin Owaisi

لوک سبھا الیکشن سے پہلے اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے عوام کے نام ایک پیغام سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرشیئر کیا ہے۔

بلقیس بانو کے قصورواروں کی رہائی سے متعلق سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ آیا ہے۔ اس پراپوزیشن کی طرف سے ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے اسے انصاف کی جیت قرار دیا ہے جبکہ اسدالدین اویسی نے حکومت سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مولانا بدرالدین اجمل نے مزید کہا کہ بی جے پی مسلمانوں سے نفرت کرتی ہے اور ہمارے خلاف کچھ بھی کروا سکتی ہے۔ 20 سے 26 جنوری تک سبھی اپنے گھر میں رہیں اور محفوظ رہیں۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے رام مندر کے افتتاح سے پہلے ایک بارپھر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بابری مسجد انہدامی کارروائی ہمیشہ لوگوں کی یادوں میں رہے گی۔

پورے ملک میں سی اے اے کے خلاف طویل وقت تک احتجاج ہوا تھا۔ اب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مرکزی حکومت سی اے اے قانون کو نافذ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

شیو سینا (یو بی ٹی) کے  لیڈر سنجے راوت نے کچھ دن پہلے بی جے پی کو نشانہ بنایا اور اس پر ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح پر سیاست کرنے کا الزام لگایا۔

اسدالدین اویسی نے کہا کہ وہ جگہ جہاں ہم 500 سالوں قرآن کریم کی تلاوت کیا کرتے تھے، عبادت و ریاضت میں مصروف رہتے تھے آج  وہ جگہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے۔

اسد الدین اویسی نے کہا کہ آج ہمارے پاس وہ جگہ نہیں ہے جہاں ہم نے 500 سالوں تک سجدہ کیا تھا۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اب وہاں کیا ہو رہا ہے

آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے دہلی کی سنہری مسجد کو ہٹانے کے این ڈی ایم سی کی تجویز کو واپس لئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اویسی نے کہا، ’’141 اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ سے معطل کردیا گیا ہے‘‘۔ اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ کو اچانک معطل یا نکال دیا جائے تو جمہوریت میں کیا رہ جاتا ہے؟