Bharat Express DD Free Dish

Asaduddin Owaisi

شاہد آفریدی نے پہلگام حملے کے بارے میں کہا تھا کہ 'دہشت گردوں نے ایک گھنٹے تک اپنی دہشت گردی جاری رکھی، وہاں فوج کا کوئی نہیں آیا، جب کوئی آیا تو 10 منٹ کے اندر پاکستان پر الزام لگاتے ہیں

'ٹی وی چینلز پر کچھ اینکر کشمیریوں کے خلاف بول رہے ہیں۔ وہ بے شرم ہیں۔ اگر کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ ہے اور رہے گا تو کشمیری بھی ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہیں۔ ہم ان پر شک کیسے کرسکتے ہیں؟

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم مودی سے پاکستان کو منہ توڑ جواب دینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 140 کروڑ ہندوستانی اس مشکل وقت میں آپ کے ساتھ ہیں۔

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسدالدین اویسی نے کالی پٹی پہن کراحتجاجی مظاہرہ کیا اورجمعہ کی نمازمیں کالی پٹی پہننے کی اپیل کی تھی۔

پہلگام دہشت گردانہ حملے سے متعلق آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے مسلمانوں سے بڑی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کل کالی پٹی باندھ کرجمعہ کی نماز ادا کریں تاکہ ہم دہشت گردوں کو پیغام دے سکیں کہ ہم ان کے اس بزدلانہ حرکت کی مذمت کرتے ہیں۔

حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے کہا کہ یہ بی جے پی یا کسی دیگرپارٹی کی داخلی میٹنگ نہیں ہے۔ ہم دہشت گردی اور دہشت گردوں کو پناہ دینے والے ممالک کے خلاف ایک مضبوط اور متحدہ پیغام بھیجنے کے لئے ایک آل پارٹی میٹنگ ہے۔

رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے مودی حکومت کے 16 صفحات پر مشتمل بک لیٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت صرف جھوٹے دعوے کر رہی ہے، کیونکہ وہ حقیقت سے بالکل دور ہے۔

بی جے پی کے اراکین پارلیمنٹ کے الزم پر اے آئی ایم آئی ایم چیف اسدالدین اویسی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم مودی کو عدالتوں کو دھمکی دینے والوں کو روکنا چاہئے۔ وہیں کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے مرکزی حکومت  پر سپریم کورٹ کو کمزور کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔

بی جے پی نے دوبے کے بیان سے خود کو الگ کر لیا ہے۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ  بھارتیہ جنتا پارٹی کا بی جے پی کے ممبران پارلیمنٹ نشی کانت دوبے اور دنیش شرما کے عدلیہ اور ملک کے چیف جسٹس کے بارے میں دیے گئے بیانات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

سپریم کورٹ میں وقف ترمیمی ایکٹ کی سماعت پرآل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ نے کہا کہ ہم اس ایکٹ کو غیر قانونی مانتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ سینٹرل وقف کونسل اور اسٹیٹ وقف کونسل کی تشکیل نہیں کی جائے گی اور وقف بائی یوزر کو ہٹایا نہیں جاسکتا ہے۔