Bharat Express DD Free Dish

Arvind Kejriwal

اروند کجریوال نے احتجاج کے دوران خبردار کیا کہ اگر کچی بستیوں کو گرانے کی کارروائی نہ روکی گئی تو اتنا بڑا آندولن ہوگا کہ اس جنتر منتر سے کانگریس کی حکومت کو ہٹا یا گیا، انا کی تحریک چلائی گئی تھی ... ریکھا گپتا کی حکومت 3 سال بھی نہیں چلے گی۔

بوٹاد سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امیش مکوانا نے کہا کہ گجرات میں ضمنی انتخاب میں عام آدمی پارٹی میں بھید بھاؤ کی پالیسی دیکھنے کوملی۔ انہوں نے اس دوران بی جے پی اورکانگریس پربھی تنقید کی۔

گجرات اورپنجاب میں ہوئے ضمنی الیکشن میں عام آدمی پارٹی نے تین سیٹوں پرامیدواراتارے تھے۔ ان میں سے دوسیٹوں لدھیانہ مغرب اورگجرات کے وسابدرمیں عام آدمی پارٹی نے جیت درج کی ہے۔ وہیں ایک سیٹ پربی جے پی کوجیت ملی ہے۔

پنجاب کے لدھیانہ ویسٹ سمیت چار ریاستوں کی پانچ اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج جاری ہیں۔ ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے سے شروع  ہوگئی ہے ۔

دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا سے اے سی بی نے کلاس روم گھوٹالہ معاملے میں پوچھ گچھ کی۔ سسودیا نے اسے بی جے پی کی گھٹیا سیاست بتایا اور ان پر فرضی ایف آئی آر کا الزام لگایا۔ انہوں نے دہلی میں تعلیم کے شعبے میں کئے گئے کاموں کا بچاؤ کیا اور بی جے پی پرایجنسیوں کے غلط استعمال کا الزام لگایا۔

عام آدمی پارٹی نے دعویٰ کیا کہ میئرالیکشن کے وقت سے ہی بی جے پی ہمارے کونسلروں کواپنے پالے میں لانے کی کوشش کررہی ہے۔ ہرکونسلرکو 5-5 کروڑ روپئے کی پیشکش کی گئی ہے۔

دہلی میں ہیم چند گوئل کی قیادت میں 13 کونسلروں نے پارٹی چھوڑی ہے۔ انہوں نے'اندرپرستھ وکاس پارٹی' نامی سیاسی پارٹی تشکیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کھلیش یادو کی پوسٹ میں 2023 کی خبر کی سرخی  شامل تھی۔ انہوں نے لکھا، "گجرات بورڈ کے نتائج: 157 اسکولوں میں صفر طلبہ نے دسویں جماعت پاس کی۔ گجرات ماڈل فیل ہوگیا... گجرات کے 157 اسکولوں میں ایک بھی طالب علم دسویں کا امتحان پاس نہیں کر پایا۔ ہم بی جے پی کو ہٹائیں گے اور مستقبل کو بچائیں گے۔

دہلی پولیس نے جمعہ کو ایک عدالت کو بتایا کہ اس نے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال سمیت دیگر کے خلاف 2019 میں دارالحکومت میں بڑے بل بورڈز لگا کر سرکاری فنڈز کا غلط استعمال کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔

ایک بڑی تنظیمی تبدیلی کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی نے جمعہ کو دہلی کے سابق وزیر سوربھ بھاردواج کو قومی دارالحکومت میں اپنی یونٹ کا صدر اور پارٹی لیڈر منیش سسودیا کو پنجاب یونٹ کا صدر نامزد کیا ہے۔