دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال۔ (فائل فوٹو)
بہارمیں اسی سال کے آخرمیں ہونے والے اسمبلی الیکشن سے متعلق سیاسی پارٹیوں نے اپنی تیاریاں تیز کردی ہیں۔ سبھی پارٹیاں اپنی اپنی سطح پر کام میں مصروف ہوگئے ہیں۔ اس درمیان عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے بہار اسمبلی الیکشن سے متعلق بڑا اعلان کیا ہے۔ اروند کیجریوال نے واضح کردیا ہے کہ بہار کا الیکشن عام آدمی پارٹی اکیلے لڑنے جا رہی ہے۔
گجرات دورے پر گئے اروند کیجریوال نے پریس کانفرنس کرکے کہا کہ عام آدمی پارٹی بہار اسمبلی الیکشن لڑے گی۔ کیجریوال کے اس فیصلے سے واضح ہوگیا ہے کہ آنے والے دنوں میں انڈیا الائنس میں مزید ٹوٹ دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ حالانکہ لوک سبھا الیکشن 2024 عام آدمی پارٹی نے انڈیا الائنس کے ساتھ مل کر لڑا تھا۔
لوک سبھا الیکشن کے بعد انڈیا الائنس میں اختلاف
اروند کیجریوال نے ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا ہے کہ لوک سبھا الیکشن کے لئے وہ انڈیا الائنس کے ساتھ ہے، لیکن اسمبلی میں ہم الگ الیکشن لڑ رہے ہیں۔ دہلی اسمبلی الیکشن کے دوران عام آدمی پارٹی اور انڈیا الائنس کے درمیان تکرارہونی شروع ہوگئی ہے۔ یہ تکراراب بہارمیں ہونے والے اسمبلی الیکشن میں آرپارکی نظرآنے والی ہے۔ حالانہ عام آدمی پارٹی کے کنوینرپہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ کانگریس بی جے پی کی ہی بی ٹیم ہے۔
#WATCH | Chandigarh | On electoral revision before Bihar Assembly elections, AAP leader Anurag Dhanda says, “This is the BJP’s modus operandi during elections… AAP was the first one to say that the BJP doesn’t tamper with the EVM, but with the voter list to influence election… pic.twitter.com/EnTRu4g8q4
— ANI (@ANI) July 3, 2025
سال کے آخرمیں ہوگا بہارمیں اسمبلی الیکشن
بہارمیں سال کے آخر میں اسمبلی الیکشن ہونے والے ہیں۔ اسے لے کرسیاسی پچ تقریباً تیارہوچکی ہے۔ تمام پارٹیاں اپنی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس درمیان اروند کیجریوال نے بھی واضح کردیا ہے کہ وہ بہارکی سبھی 243 سیٹوں پرالیکشن لڑنے والے ہیں۔ اس کے علاوہ پرشانت کشورکی پارٹی بھی انتخابی میدان میں سبھی سیٹوں پراترنے والی ہے۔ حالانکہ اب تک کانگریس اورآرجے ڈی میں سیٹوں کی تقسیم نہیں ہو پائی ہے۔ ایسے میں دیکھنا ہوگا کہ آنے والے دنوں میں بہارکی سیاست میں کیا کیا سیاسی رنگ دیکھنے کوملتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



