Bharat Express DD Free Dish

Arvind Kejriwal

دہلی کے سابق وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے بھی تصویر ہٹانے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

انا ہزارے نے دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی بھی تعریف کی۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک خاتون کا قومی راجدھانی کی نئی وزیر اعلیٰ بننا فخر کی بات ہے۔

آج کی اس حلف برداری تقریب میں عام آدمی پارٹی کی طرف سے کسی کو نہیں دیکھا گیا ، حالانکہ دعوت نامہ نہ صرف آتشی مارلینا کو بھیجا گیا تھا بلکہ سابق سی ایم اروند کجریوال  اور منیش سسودیا کو بھی دعوت نامہ بھیجے جانے کی خبر ہے ۔

بی جے پی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں ریکھا گپتا کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔ وہ دہلی کی نئی وزیر اعلیٰ ہوں گی۔ دہلی کے نئے وزیر اعلی کے نام کے اعلان کے بعد سابق وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے انہیں مبارکباد دی ہے۔

دہلی میں عام آدمی پارٹی کے ہیڈکوارٹر میں بدھ کو اروند کیجریوال کی قیادت میں ایگزیکٹو میٹنگ ہوئی۔ اس میں دہلی کے تمام 70 اسمبلی حلقوں کے مبصرین، صدور اور تنظیمی وزراء نے حصہ لیا۔

دہلی کے نئے وزیر اعلیٰ کی تقریب حلف برداری کی تاریخ بھی تبدیل کر دی گئی۔ پہلے یہ پروگرام 19 فروری کو منعقد کرنے کا منصوبہ تھا، لیکن اب اس میں ایک دن کا اضافہ کر کے 20 فروری کو منعقد کیا جائے گا۔

اروند کیجریوال نے پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان، ان کی کابینہ، ریاستی ایم ایل ایز اور ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔

الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق  ڈپازٹ کی رقم کو برقرار رکھنے کے لیے کسی امیدوار کو حلقے میں پولنگ کے کل ووٹوں کا کم از کم چھٹا حصہ یا 16.67 فیصد حاصل کرنا ہوتا ہے، لیکن کانگریس امیدواروں کو 67 سیٹوں پر اتنے ووٹ نہیں ملے۔

سابق مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا، "بھارتیہ جنتا پارٹی نے نریندر مودی کی گارنٹی پر آج دہلی میں تاریخ رقم کی ہے۔ میں دہلی کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مودی کی گارنٹی پر بھروسہ کیا اور بی جے پی کو خدمت کا موقع دیا۔

کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے کہا، دہلی انتخابی نتیجہ وزیر اعظم کی پالیسیوں پر منظوری کی مہر نہیں ہے، بلکہ یہ مینڈیٹ فریب، دھوکہ دہی کی سیاست اور اروند کیجریوال کی کامیابیوں کے مبالغہ آمیز دعوؤں کو مسترد کرتا ہے۔