
اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔
AAP Councillors Resignation: دہلی میں عام آدمی پارٹی کوبڑا جھٹکا لگا ہے۔ پارٹی کے 15 کونسلروں نے پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ایوان میں عام آدمی پارٹی کے لیڈر رہ چکے مکیش گوئل کی قیادت میں تھرڈ فرنٹ بننے والی ہے۔ وہیں، سبھی کونسلروں نے استعفیٰ دے کر’اندرپرستھ وکاس پارٹی’ نامی سیاسی پارٹی تشکیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پارٹی کا لیڈرمکیش گوئل کو بنایا گیا ہے۔ بغاوت کرنے والے کونسلروں نے عام آدمی پارٹی کی قیادت پر بڑا الزام لگایا ہے۔
عام آدمی پارٹی کے ان 15 کونسلروں نے دیا استعفیٰ
عام آدمی پارٹی سے بغاوت کرکے نئی پارٹی بنانے والوں میں کون کون شامل ہیں، آئیے ان کے نام بتاتے ہیں۔ استعفیٰ دینے والوں میں مکیش گوئل، ہیم چند گوئل، دنیش بھاردواج، اوشا شرما، صاحب کمار، راکھی کمار، اشوک پانڈے، راجیش کمار، انل رانا، دیویندرکمار، ہیمانی جین کے نام شامل ہیں۔ ابھی کچھ کونسلروں کے نام سامنے نہیں آئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، اس فہرست میں کئی اورنام شامل ہوسکتے ہیں۔ مکیش گوئل نے یہ بھی کہا ہے کہ بی جے پی اورکانگریس کے کئی کونسلر ہمارے ساتھ آئیں گے۔
مکیش گوئل نے کیا یہ بڑا دعویٰ
مکیش گوئل نے کہا، عام آدمی پارٹی اکثریت کے ساتھ آئی تھی، لیکن پارٹی بس حکم دیتی تھی۔ کسی کی نہیں سنی جاتی تھی۔ صرف اپوزیشن پرالزام لگایا جاتا تھا۔ میں 1997 سے کونسلرہوں، لیکن ایسا میں نے کبھی نہیں دیکھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میونسپل کارپوریشن کو ورغلایا گیا کہ ایک لاکھ روپئے ملے گا۔ تاہم اب تک نہیں ملا۔ دوسال بچے ہیں، ہمارے کام نہیں ہوں گے۔ میں نے عام آدمی پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ہم نے نئی پارٹی بنائی ہے اوربی جے پی-کانگریس کے کئی کونسلربھی ہمارے ساتھ آئیں گے۔
دہلی میں میئرکا الیکشن نہیں لڑنے کی کہی تھی بات
25 اپریل کو ہونے والے الیکشن سے کچھ دن پہلے عام آدمی پارٹی نے اعلان کیا تھا کہ وہ دہلی میں میئرکا الیکشن نہیں لڑے گی۔ پارٹی کے پاس فی الحال دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) میں مناسب تعداد نہیں ہونے کی بات کہی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ بی جے پی اکثریت میں ہے۔ عام آدمی پارٹی کے صدرسوربھ بھاردواج نے آج کہا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اس بارمیئرکے الیکشن میں عام آدمی پارٹی کا امیدوارنہیں اتاریں گے۔ بی جے پی کواپنا میئرمنتخب کرنا چاہئے، بی جے پی کواپنی اسٹینڈنگ کمیٹی بنانی چاہئے اوربغیرکسی بہانے کے دہلی پراقتدارکرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں اب ٹرپل انجن والی حکومت ہے اوربی جے پی کودکھانا چاہئے کہ وہ قومی دارالحکومت کے لوگوں کے لئے کیا کرسکتے ہیں۔ ایم سی ڈی الیکشن میں بی جے پی کے راجا اقبال سنگھ دہلی کے نئے میئرمنتخب کئے گئے تھے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔