دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا۔ (فائل فوٹو)
دہلی کی سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا جمعہ کے روزاینٹی کرپشن بیورو(اے سی بی) کے سامنے پیش ہوئے۔ اے سی بی نے ان سے دہلی حکومت کے اسکولوں میں کلاس روم اوراسکول بلڈنگ کی تعمیرمیں مبینہ طوربے ضابطگیوں اورلاگت میں اضافے سے متعلق معاملے کی پوچھ گچھ کی۔ یہ پوچھ گچھ صبح 11 بجے شروع ہوئی اوردوپہر2:30 بجے تک چلی۔ اے سی بی کے جوائنٹ پولیس کمشنر نے بتایا کہ ایک آزاد پنچ گواہ کی موجودگی میں منیش سسودیا سے سوال وجواب کئے گئے اور ان کے بیان درج کئے گئے۔ اس معاملے میں ابھی جانچ جاری ہے۔
پوچھ گچھ سے پہلے منیش سسودیا نے میڈیا سے بات چیت میں بی جے پی پرسخت حملہ بولا۔ انہوں نے اس پوچھ گچھ کو سیاست سے متاثر قراردیتے ہوئے کہا کہ دہلی میں تعلیم کے میدان میں شاندارکام ہوا ہے۔ بہترین اسکول بنے، بچوں کی پڑھائی میں سدھارہوا، یہ پورا ملک جانتا ہے۔ تاہم بی جے پی اپنی ایجنسیوں کا غلط استعمال کرکے فرضی ایف آئی آردرج کرتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں بی جے پی نے ان کی اوران کی پارٹی کے لیڈران کی زندگی کھنگالنے کی کوشش کی، لیکن انہیں کچھ نہیں ملا۔
Joint CP Anti-Corruption Branch (ACB), Government of NCT of Delhi says, “Today, June 20th, 2025, at 11:00 AM, Manish Sisodia, former Delhi Deputy CM, appeared before the Anti-Corruption Branch (ACB). The case pertains to irregularities and a large-scale scam involving the… pic.twitter.com/qer0WzzmpV
— ANI (@ANI) June 20, 2025
بی جے پی صرف ایف آئی آر-ایف آئی آرکھیل رہی ہے: منیش سسودیا
منیش سسودیا نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ منوج تیواری پربھی تنقیدکی۔ انہوں نے کہا کہ منوج تیواری نے مجھ پرجھوٹے الزام لگائے تھے، جب میں نے ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ کیا تووہ ضمانت لے کربھاگ رہے ہیں۔ منیش سسودیا نے بی جے پی پرعوام کا دھیان بھٹکانے کے لئے فرضی معاملہ درج کرنے کا الزام لگایا اورکہا کہ بی جے پی صرف ایف آئی آر-ایف آئی آرکھیل رہی ہے، لیکن اس میں کچھ نکلے گا نہیں۔
دہلی حکومت پر سسودیا کا بڑا الزام
دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ نے دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کے اس بیان پربھی پلٹ وارکیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اروند کیجریوال کوبھی اے سی بی کے سمن پرپنجاب سے دہلی آنا پڑے گا۔ انہوں نے طنزکرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے کارکنان کوبھی سمجھ نہیں آرہا ہے کہ ان کی حکومت دہلی میں کیا کررہی ہے۔ لوگ بجلی کٹوتی، خراب سڑکوں اوربارش میں پانی بھرنے سے پریشان ہیں، لیکن بی جے پی صرف کیجریوال کوگالی دینے اورفرضی ایف آئی آردرج کرنے میں مصروف ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
