Bharat Express DD Free Dish

Arvind Kejriwal

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کوانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا ساتواں سمن ملا ہے۔ انہیں پوچھ گچھ کے لئے پیر کے روز(26 فروری) بلایا گیا ہے۔

حال ہی میں ای ڈی نے انہیں چھٹی بار سمن جاری کیا تھا۔ اس سے پہلے سی ایم اروند کیجریوال پانچ بار ای ڈی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر چکے ہیں۔

یہ دوسری بار ہے جب اروند کیجریوال حکومت نے اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ مانگا ہے۔ 70 رکنی اسمبلی میں عام آدمی پارٹی کے 62 ایم ایل اے ہیں اور بی جے پی کے آٹھ ایم ایل اے ہیں۔

اروند کیجریوال نے کہا، "میں بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے کسی بھی ایم ایل اے نے پارٹی نہیں بدلی ہے اور سبھی مضبوطی سے ہمارے ساتھ ہیں۔"

وزیر اعلی کیجریوال نے دعویٰ کیا کہ عام آدمی پارٹی  کے ایم ایل ایز کو پکڑنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایکسائز پالیسی کے معاملے میں کوئی گھپلہ نہیں ہوا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری سندیپ پاٹھک نے 8 فروری کو تین لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ یہ بھی کہا گیا کہ سیٹوں کی تقسیم کو لے کر کانگریس کے ساتھ کئی بات چیت ہوئی، لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

انڈیا الائنس کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے کافی حدتک کانگریس سے راہیں الگ کرلی ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے پنجاب میں اکیلے لڑنے کے اعلان کے بعد دہلی میں کانگریس کو ایک سیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

رام للا کے درشن کے بعد سی ایم کیجریوال نے کہا کہ آج میں اپنے خاندان کے ساتھ، سی ایم بھگونت مان اپنے خاندان کے ساتھ رام للا  کے درشن کرنے ایودھیا آیا۔

عام اآدمی پارٹی پنجاب کے سبھی سیٹوں پراپنے امیدوار اتارنے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس کا اعلان دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کردیا ہے۔

وزیراعلی کیجریوال نے کہا، "حال ہی میں انہوں نے (بی جے پی) نے ہمیں روکنے کے لئے اتنے سارے کیس دائر کیے ہیں جیسے میں پورے ملک کا سب سے بڑا دہشت گرد ہوں۔