Bharat Express

Arvind Kejriwal

راوزایوینیوکورٹ نے دہلی ایکسائزپالیسی معاملے میں ای ڈی کے پانچ سمن کے باوجود سی ایم کیجریوال کی عدم پیشی کے خلاف ای ڈی کی طرف سے دائردرخواست پراپنا فیصلہ سنایا ہے۔

اگر کوئی آڈیو اور ویڈیو فوٹیج نہیں ہے تو اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملے گا کہ کسی گواہ کو ڈرایا دھمکایا گیا ہو۔ یا گواہ کا لکھا ہوا بیان وہی ہے یا بدل دیا گیا ہے؟ 'فوٹیج آڈیو ڈیلیٹ کرکے دی گئی ؟  آتشی نے کہا کہ  جب کچھ دن پہلے ایک ملزم نے عدالت میں درخواست دی۔

عام آدمی پارٹی آج ایک پریس کانفرنس کرنے والی تھی۔ اس پریس کانفرنس سے ٹھیک پہلے ای ڈی نے پارٹی کے سینئر لیڈروں کی رہائش گاہوں پر چھاپہ مارا ہے۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال اور آتشی نے بی جے پی پر عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ایم ایل ایز کو 25-25 کروڑ روپے کی پیشکش کا الزام لگایا تھا۔

روہنی سیکٹر 41 کے پرتاپ وہار میں سرکاری اسکول کی دو نئی عمارتوں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے آئے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی کی زیادہ تر سیاست کچی کالونیوں میں رہنے والے لوگوں کے ساتھ ہوئی ہے۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارے سماجی ماحول میں خواجہ سرا برادری کو بڑی حد تک نظر انداز کیا جاتا ہے۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے، وہ بھی انسان ہیں اور ان کے بھی برابر کے حقوق ہیں۔

ارجن رام میگھوال کے جوابی حملے سے پہلے اےاےپی کنوینر اروند کیجریوال نے الزام لگایا تھا کہ بی جے پی نے انہیں  پارٹی میں  شامل ہونے کی پشکش  کی تھی۔

وزیر آتیشی سنگھ نے کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے 2016 میں اتراکھنڈ کے 9 کانگریس ایم ایل اے کو بی جے پی میں شامل ہونے پر مجبور کیا تھا۔ اس کے علاوہ 2019 میں گوا میں کانگریس کے 17 میں سے 14 ایم ایل ایز کو شکست ہوئی تھی۔ انہی لوگوں نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل ایز سے بھی رابطہ کیا ہے۔

دہلی شراب پالیسی گھوٹالہ معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے ای ڈی مسلسل انہیں سمن جاری کر رہا ہے، لیکن اروند کیجریوال ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہو رہے ہیں۔ وہیں، سی ایم اروند کیجریوال کی طرف سے بی جے پی پر لگائے گئے الزامات پر بھی سیاسی ہلچل مچی ہوئی ہے۔

دہلی پولیس کے ایک اہلکار نے کہا، "ہم نے انہیں (کیجریوال) کو نوٹس دیا ہے۔ وہ تین دن کے اندر تحریری طور پر جواب دے سکتے ہیں۔" پولیس ذرائع نے بتایا کہ آخرکار نوٹس وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر موجود اہلکاروں کے حوالے کر دیا گیا۔

اس موقع پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج کا دن مقدس دن ہے۔ کم از کم آج گندی سیاست نہ کریں۔ آپ کی کیجریوال سے دشمنی ہے، آپ کو عوام کے بچوں سے دشمنی نہیں کرنی چاہیے۔