اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے دہلی ہائی کورٹ نے بڑا حکم دیا ہے۔
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد ان کی اہلیہ کا پہلا بیان سامنے آیا ہے۔ سنیتا کیجریوال نے ٹوئٹ کرکے مرکزی حکومت اور وزیراعظم مودی پرحملہ کیا۔ انہوں نے لکھا، ”تین بارمنتخب ہوئے وزیراعلیٰ کو مودی جی نے اقتدارکے غرورمیں گرفتارکروایا۔ سب کو ختم کرنے میں لگے ہیں۔“ انہوں نے مزید لکھا کہ دہلی کی عوام کے ساتھ دھوکہ ہو رہا ہے۔ آپ کے وزیراعلیٰ ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ اندررہیں یا باہر، ان کی زندگی ملک کے لئے وقف ہے۔ عوام جناردن ہے اورسب کچھ جانتی ہے۔
جمعرات کو انورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی پوچھ گچھ کے بعد وزیراعلیٰ کوگرفتار کرلیا گیا تھا۔ ان کی گرفتاری کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب وزیراعلیٰ کی اہلیہ سنیتا کا کوئی بیان سامنے آیا ہے۔ سنیتا نے کیجریوال کی گرفتاری پروزیراعظم مودی پرحملہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہرکو مودی جی نے تکبرمیں گرفتارکیا ہے۔
आपके 3 बार चुने हुए मुख्यमंत्री को मोदीजी ने सत्ता के अहंकार में गिरफ़्तार करवाया।सबको crush करने में लगे हैं। यह दिल्ली के लोगो के साथ धोखा है।आपके मुख्यमंत्री हमेशा आपके साथ खड़े रहें हैं।अंदर रहें या बाहर, उनका जीवन देश को समर्पित है।जनता जनार्दन है सब जानती है।जय हिन्द🙏
— Sunita Kejriwal (@KejriwalSunita) March 22, 2024
راوز ایوینیو کورٹ میں پیش ہوئے کیجریوال
جمعہ کو راوزایوینیو کورٹ کے سامنے ای ڈی اورکیجریوال، دونوں ہی فریق نے اپنے ثبوت پیش کئے، جس کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔ ای ڈی نے کورٹ سے اروند کیجریوال کی 10 دنوں کی ریمانڈ مانگی ہے۔ دونوں فریق کو سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔
جانچ ایجنسی نے پیش کئے ثبوت
عدالت میں سماعت کے دوران جانچ ایجنسی نے ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ شراب پالیسی کو صرف گوا الیکشن میں رقم جمع کرنے کے لئے بدلا گیا تھا۔ ای ڈی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ان سبھی چیزوں کو دیکھا ہے، جسے دیکھنے کے بعد ہی منیش سسودیا کو ضمانت دینے سے انکارکردیا گیا ہے۔ وہیں، اروند کیجریوال کی گرفتاری کے ٹھیک بعد انہیں دہلی کے وزیراعلیٰ عہدے سے ہٹانے کے لئے مفاد عامہ کی عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل ششی رنجن کمار نے عوامی مفاد عامہ کی عرضی داخل کی گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔