Bharat Express DD Free Dish

Arvind Kejriwal

اے اے پی کی جانب سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سوربھ بھردواج نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تمام کیسز فرضی ہیں۔ میں ان تمام لوگوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں جو مرکزی حکومت کے مظالم کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ کی سربراہی والی بنچ اس معاملے پر اپنا فیصلہ سنائے گی۔ بنچ میں جسٹس دیپانکر دتہ بھی شامل ہیں۔ اس سے پہلے کیجریوال کی اس درخواست پر سپریم کورٹ میں 17 مئی کو سماعت ہوئی تھی۔

ای ڈی کے داخل کردہ جواب کے بعد ہائی کورٹ نے عرضی گزار کے وکیل کو جواب داخل کرنے کے لیے چار ہفتے کا وقت دیا ہے۔

سندیپ پاٹھک نے جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے  ہوئے کہا کہ، "عدالت نے اپنے حکم میں صاف لکھا ہے کہ ای ڈی یہ بتانے میں ناکام رہی ہے کہ پوری رقم کہاں سے آئی اور کہاں گئی۔

ای ڈی نے اپنی چارج شیٹ میں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پرسنگین الزام لگائے ہیں۔ ای ڈی کا دعویٰ ہے کہ کیجریوال کو اس بات کی جانکاری تھی کہ گوا الیکشن میں رشوت کے پیسے کا استعمال ہوا۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اس وقت تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ ای ڈی کی طرف سے داخل کی گئی 8ویں چارج شیٹ میں عام آدمی پارٹی اور اس کے کنوینر اروند کیجریوال کو اہم ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

جسٹس نینا بنسل کرشنا کی عدالت اس کیس کی سماعت کر رہی ہے۔ اروند کیجریوال کو ہفتے میں دو بار اپنے وکلاء سے ملنے کی اجازت ہے۔ قابل ذکر با ت یہ ہے کہ اروند کیجریوال نے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی ہے، جس میں دو اضافی ملاقاتوں کا مطالبہ کیا گیا ہے

دہلی شراب پالیسی سے متعلق مبینہ گھوٹالے میں تہاڑ جیل میں بند دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو راؤز ایونیو کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے ہفتہ کے روز ایک ویڈیو پیغام جاری کرکے دعویٰ کیا کہ آندھرا پردیش کے ایک رکن پارلیمنٹ نے بیٹے کو بچانے کے لئے اپنا بیان بدل لیا۔

بیبھو کمار کو 18 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ آپ کو بتا دیں کہ 27 مئی کو تیس ہزاری کورٹ نے بیبھو کمار کی پہلی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی اور 7 جون کو دوسری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی۔