Bharat Express

Arvind Kejriwal

عام آدمی پارٹی  لیڈر آتشی نے بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، '21 مارچ کو ای ڈی نے اروند کیجریوال کو گرفتار کیا اور تب سے ان کا وزن 4.5 کلو گر گیا ہے۔ کیجریوال کو ذیابیطس ہے۔

اس سے پہلے بھی ہائی کورٹ نے کیجریوال کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ اس دوران عدالت نے کہا تھا کہ یہ معاملہ ایگزیکٹو سے متعلق ہے۔

وکیل نے کیجریوال کی گرفتاری کے وقت پر بھی سوال اٹھائے اور کہا کہ یہ گرفتاری انہیں انتخابی مہم میں جانے سے روکنے کے لیے کی گئی ہے۔

جیل سے باہر آنے کے بعد سنجے سنگھ کیجریوال کی رہائش گاہ گئے، جہاں انہوں نے کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال سے ملاقات کی۔ پارٹی کے ذریعے شیئر کیے گئے ایک ویڈیو میں سنگھ کو سنیتا کیجریوال کے پاؤں چھوتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

سنجے سنگھ کی اہلیہ انیتا سنگھ نے کہا کہ وہ ان کی رہائی کا جشن نہیں منائیں گی کیونکہ کیجریوال، سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا اور سابق وزیر ستیندر جین سمیت پارٹی کے لیڈران اب بھی جیل میں ہیں۔

ای ڈی کے مطابق اروند کیجریوال نے اس رقم کا استعمال عام آدمی پارٹی کے لیے گوا انتخابی مہم میں کیا تھا۔ تحقیقاتی ایجنسی نے اپنے جواب میں یہ بھی کہا ہے کہ اروند کیجریوال ایکسائز پالیسی 2021-22 کی تشکیل میں براہ راست ملوث تھے۔

Arvind Kejriwal Judicial Custody: دہلی شراب پالیسی معاملے میں مبینہ گھوٹالے کے منی لانڈرنگ کے معاملے میں عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال عدالتی حراست میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔

دہلی حکومت میں وزیرآتشی نے الزام لگایا تھا کہ انہیں پارٹی بدلنے کے لئے مجبورکیا جا رہا ہے۔ اب اس معاملے میں انہیں ایک نوٹس بھیج کرمعافی مانگنے یا پھر ہتک عزت کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنے کو کہا گیا ہے۔

تہاڑ جیل سے متعلق ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ سے سنجے سنگھ کی رہائی کا حکم ابھی تک تہاڑ جیل نہیں پہنچا ہے۔ رہائی کے آرڈر کی کارروائی تب شروع کی جائے گی جب ضمانت کا حکم تہاڑ جیل پہنچے گا۔

ای ڈی نے ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ عام آدمی پارٹی شراب پالیسی گھوٹالے سے حاصل ہونے والی آمدنی کا سب سے بڑا فائدہ اٹھانے والی ہے۔ پارٹی نے اروند کیجریوال کے ذریعے جرم کیا ہے۔