Bharat Express

Lok Sabha Election 2024: جیل میں بند اروند کیجریوال اور ہیمنت سورین کیلئے انڈیا اتحاد کی ریلی میں اسٹیج پر کرسیاں رکھی گئیں خالی، “جیل کا تالا ٹوٹے گا، ہیمنت سورین چھوٹے گا کے لگے نعرے”

پربھات تارا میدان میں منعقدہ ریلی میں کل 28 سیاسی جماعتوں نے حصہ لیا۔ لفظ ‘Ulgulanکا مطلب انقلاب ہے۔ یہ لفظ برسا منڈا کی انگریزوں کے خلاف قبائلیوں کے حقوق کی لڑائی کے دوران استعمال ہوا تھا۔

کیجریوال اور ہیمنت سورین کیلئے اسٹیج پر کرسیاں رکھی گئیں خالی

رانچی: انڈیا الائنس نے اتوار کے روز رانچی میں ایک میگا ریلی کا انعقاد کیا۔ ‘الگولان نیائے مہارلی’ بنیادی طور پر جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) نے منعقد کی تھی اور اس کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد ہیمنت سورین کے ماسک پہنے ہوئے تھی۔ جیل میں بند دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے لیے اسٹیج پر ایک ایک کرسی خالی رکھی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ہیمنت سورین کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 31 جنوری کو مبینہ زمینی دھوکہ دہی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ اسی مرکزی ایجنسی نے 21 مارچ کو مبینہ دہلی شراب پالیسی گھوٹالے میں کیجریوال کو بھی گرفتار کیا تھا۔

ہجوم نے ریلی میں “جیل کا تالا ٹوٹے گا، ہیمنت سورین چھوٹے گا” اور “جھارکھنڈ جھکے گا نہیں” جیسے نعرے لگائے۔ جھارکھنڈ کی راجدھانی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس کے قریب ہونے کے باوجود، کارکن شدید گرمی کو سہتے ہوئے ‘الگولان نیائے مہارلی’ کے لیے جمع ہوئے۔

کلپنا اور سنیتا کے علاوہ جے ایم ایم کے سپریمو شیبو سورین، نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ، آر جے ڈی لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو، سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو، پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان اور دیگر نے ریلی میں طاقت کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: رانچی میں انڈیا اتحاد کی ریلی میں دو گروپوں کے درمیان تصادم، ایک دوسرے پر پھینکی کرسیاں

بتا دیں کہ پربھات تارا میدان میں منعقدہ ریلی میں کل 28 سیاسی جماعتوں نے حصہ لیا۔ لفظ ‘Ulgulanکا مطلب انقلاب ہے۔ یہ لفظ برسا منڈا کی انگریزوں کے خلاف قبائلیوں کے حقوق کی لڑائی کے دوران استعمال ہوا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔