Bharat Express DD Free Dish

INDIA Alliance Rally in Ranchi: ’ملک بابا صاحب کے آئین کو مانتا ہے اور بی جے پی ناگپور کے…‘ رانچی کی ریلی میں AAP لیڈر سنجے سنگھ کا بڑا حملہ

جھارکھنڈ کے رانچی میں انڈیا الائنس کی ریلی ‘الگلان ریلی’ کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران اپوزیشن کے کئی بڑے لیڈران شامل ہوئے۔

عام آدمی پارٹی کے قومی ترجمان اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ۔ (فائل فوٹو)

INDIA Alliance Rally in Ranchi: لوک سبھا الیکشن کے دوسرے مرحلے کے لئے انتخابی تشہیرزوروشورسے جاری ہے۔ اس درمیان جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں انڈیا الائنس کی ‘الگلان ریلی’ اپوزیشن کے لیڈران نے بی جے پی جم کرحملہ بولا۔ اس دوران عام آدمی پارٹی کے لیڈراورراجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے بی جے پی پرسخت تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی آئین میں تبدیلی چاہتی ہے۔ سنجے سنگھ نے الزام لگایا کہ ملک بابا صاحب کے آئین کو مانتا ہے جبکہ بی جے پی ناگپورکے آئین کو مانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی کہتے ہیں کہ ایک بھی بدعنوان کو نہیں چھوڑوں گا، وہ اس لئے کہتے ہیں کہ وہ سبھی ایسے لیڈران کو بی جے پی میں شامل کرلیں گے۔

سنجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی نے مہنگائی آسمان پرپہنچا دیا ہے۔ ملک میں بے روزگاری دی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جھارکھنڈ کی بجلی مرکزی حکومت بنگلہ دیش کو دے رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج مرکزی حکومت اور بی جے پی نے سب کچھ گوتم اڈانی کو دے دیا ہے۔

اس کے علاوہ سنجے سنگھ نے کہا کہ جب بی جے پی لیڈران بدعنوانی پربولتے ہیں توایسا لگتا ہے کہ اسامہ بن لادن اور ڈاکو گبرسنگھ بدعنوانی پرتقریرکر رہے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس بار انڈیا الائنس بی جے پی کو ہرانے کا کام کرے گا۔

 بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read