Bharat Express DD Free Dish

Amit Shah

وزیراعظم نریندر مودی، وزیرداخلہ امت شاہ، وزیراعلیٰ نیتیش کمار، تیجسوی یادو، اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور پرشانت کشور نے مختلف انتخابی جلسوں سے خطاب کیا۔ پہلے مرحلے میں 6 نومبر کو 18 اضلاع کی 121 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔

دلار چند یادو قتل معاملے میں آر جے ڈی لیڈر اننت سنگھ کی گرفتاری کے بارے میں سوال پر امت شاہ نے کہا کہ ’’اننت سنگھ کے خلاف فیصلہ ان کی پارٹی کا ہے لیکن اپوزیشن کو اپنے ’جنگل راج‘ کے ریکارڈ پر پہلے نظر ڈالنی چاہیے۔‘‘

بہاراسمبلی الیکشن کے پہلے مرحلے کی تشہیرکے آخری دن مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دربھنگہ میں عوامی جلسے کو خطاب کیا۔ انہوں نے آپریشن سندور کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان کوگولے سے جواب دینے اور گولہ بہارمیں بنانے کا اعلان کیا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بہار کے دربھنگہ میں ایک بڑی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”لالو-رابڑی اپنے بیٹے کو وزیراعلیٰ بنانا چاہتے ہیں اور سونیا گاندھی اپنے بیٹے کو وزیراعظم بنانا چاہتی ہیں۔ میں دونوں کو کہنا چاہتا ہوں ، نہ لالو-رابڑی کا بیٹا وزیراعلیٰ بنے گا اور نہ سونیا گاندھی کا بیٹا وزیراعظم بنے گا“۔

وزیرداخلہ امت نے بہار اسمبلی انتخابات میں اپنے انتخابی جلسے میں کہا کہ مودی حکومت نے 11 برسوں میں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا۔ آپریشن سندور، سرجیکل اسٹرائک اور ایئر اسٹرائک کے ذریعے بھارت کو محفوظ بنایا گیا۔ 

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بہار میں مہا گٹھ بندھن پر زبردست حملہ کرتے ہوئے اسے ’مہا ٹھگ بندھن‘ قرار دیا۔ انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ اس اتحاد میں نہ کوئی لیڈر ہے اور نہ ہی کوئی واضح پالیسی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 14 نومبر کو کانگریس اور آر جے ڈی دونوں کا ’’سُپڑا صاف‘‘ ہو جائے گا۔

امت شاہ نے کہا کہ لالو یادو اور رابڑی دیوی کے دورِ حکومت میں بہار کا جو زوال ہوا، وہی ’جنگل راج‘ والے کپڑے، چہرہ اور بھیس بدل کر پھر سے آرہے ہیں۔ یہاں کے لوگ اگر یہ طے کرلیں کہ این ڈی اے کو کامیاب بنانا ہے تو بہار میں ’جنگل راج‘ کوئی نہیں لا سکتا۔

امت شاہ نے وعدہ کیا کہ اگر عوام این ڈی اے کو اقتدار میں لائیں تو ایک کروڑ نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں اور روزگار دیے جائیں گے، 100 ایم ایس ایم ای پارک اور 50 ہزار چھوٹے صنعتی مراکز قائم کیے جائیں گے، زراعت اور انفراسٹرکچر کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

امت شاہ نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار اور وزیرِ اعظم نریندر مودی نے بہار کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ این ڈی اے کے پانچوں اتحادی جماعتیں پانڈوؤں کی طرح ایک ساتھ اس انتخابی میدان میں اُتری ہیں، جبکہ دوسری جانب ’مہاٹھگ بندھن‘ کے اندر اتنی لڑائیاں ہیں کہ وہ ہمارے خلاف الیکشن لڑنے کے بجائے آپس میں ہی لڑ رہے ہیں۔

آئرن مین سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ قومی دارالحکومت دہلی میں اس موقع پر ’رن فار یونیٹی ‘ کا اہتمام کیا گیا، جس میں مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ، وزیرِ اعلیٰ ریکھا گپتا اور کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔