Bharat Express DD Free Dish

Amit Shah

وزارت داخلہ کے مطابق ایف سی آر اے 2.0 پورٹل کو غیر ملکی عطیات (ضابطہ) ایکٹ (FCRA) کے تحت ضابطوں پر عمل درآمد کو آسان بنانے اور نگرانی و نفاذ کے نظام کو مزید مضبوط کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس نئے پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن، تجدید، سالانہ گوشواروں اور دیگر تمام خدمات کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنا دیا گیا ہے۔ وزارت کے مطابق ملک میں اس وقت تقریباً 14 ہزار 500 فعال ایف سی آر اے تنظیمیں ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ 1855 کی سنتھال بغاوت محض ایک احتجاجی تحریک نہیں تھی بلکہ یہ برطانوی راج کے خلاف قبائلی سماج کی ایک فیصلہ کن جنگ تھی۔ انہوں نے کہا کہ جب سیدو اور کانہو نے "انگریزو! ہماری مٹی چھوڑ دو" کا نعرہ بلند کیا تو ہزاروں قبائلی مرد و خواتین اپنے روایتی تیر و کمان کے ساتھ میدانِ جنگ میں اتر آئے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کے روز کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی اصلاحات نے ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر (DBT) کے ذریعے فلاحی منصوبوں کی فراہمی میں ہونے والی بدعنوانی اور رقوم کے ضیاع (لیکیج) کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔

احمد آباد میونسپل کارپوریشن (AMC) اور بھارت ٹیکسی کے درمیان ’لاسٹ مائل کنیکٹیویٹی‘ کو بہتر بنانے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی موجودگی میں ہونے والے اس معاہدے کے تحت مسافروں کو ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر AMTS، BRTS اور ٹیکسی کی سہولت دستیاب ہوگی۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کے ساتھ سابرمتی میں ’لوک دربار‘ کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے مقامی مسائل پر شہریوں سے براہِ راست گفتگو کی۔ اس موقع پر انہوں نے رانیپ کو مغربی احمد آباد کا مستقبل کا اہم مرکز قرار دیتے ہوئے گاندھی نگر لوک سبھا حلقے میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی تفصیلات بھی پیش کیں۔

امت شاہ گاندھی نگر پارلیمانی حلقے کے تحت 'گرین لوک سبھا' مہم کے سلسلے میں احمد آباد میں دو الگ الگ جائزہ میٹنگ  کی صدارت کریں گے۔ پہلی میٹنگ5:15 بجے سرکاری افسران کے ساتھ ،جب کہ دوسرا اجلاس شام 6 بجے تنظیمی نمائندوں کے ساتھ ہوگا۔ان اجلاسوں میں اجتماعی شجرکاری مہم کے تحت ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

امت شاہ نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر اس جنگ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، اس لیے ان کے خلاف سخت اور بے رحم رویہ اختیار کرنا ضروری ہے، جبکہ نشے کے شکار افراد کی بحالی اور مدد پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سال کے لیے حکومت کا لائحۂ عمل واضح ہے اور اگلے سال اس کا جائزہ لے کر آئندہ مرحلے کی حکمتِ عملی تیار کی جائے گی۔

اپنے پیغام میں امت شاہ نے کہا، ’’سماجی مساوات کے علمبردار راجرشی چھترپتی شاہو جی مہاراج نے جامع حکمرانی کو مضبوط بنا کر عوام پر مبنی انتظامیہ کی مثال قائم کی۔ خواتین کی تعلیم، اسکالرشپ کے نظام اور تعلیم کے وسیع فروغ کے ذریعے انہوں نے سماجی بااختیاری کو نئی سمت دی۔

آئندہ تین برسوں کے دوران ان اقدامات کو مربوط اور مؤثر انداز میں نافذ کیا جائے گا۔وزارت داخلہ کے مطابق، منشیات کی تلفی کے لیے جاری خصوصی پندرہ روزہ مہم کے دوران ملک بھر میں تقریباً 2 لاکھ 9 ہزار 500 کلوگرام منشیات، جن کی مالیت تقریباً 6 ہزار کروڑ روپے بتائی گئی ہے،

امت شاہ نے کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ " سمویدھان  ہتیہ دیوس " منانے کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ مستقبل میں کوئی بھی سیاسی جماعت، خاص طور پرکانگریس، جمہوریت اور آئین پر ویسا حملہ دوبارہ نہ کر سکے جیسا ایمرجنسی کے دوران دیکھنے میں آیا تھا۔