Bharat Express

Amit Shah

خاندان کا مطلب ہے کہ حکومت اور حکمرانی میں صرف ایک ہی خاندان کے لوگ آئیں گے۔ چند لوگ ہوں گے تو اسے خاندان پرستی نہیں کہا جائے گا، کنفیوژن پیدا نہ کریں۔ پارٹی، اقتدار ایک خاندان کے ہاتھ میں رکھنا خاندان پرستی ہے۔

 امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم  نریندر مودی کی قیادت میں 10 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے اوپر آئے ہیں اور مودی جی کی قیادت میں 1 کروڑ 36 لاکھ لوگ خط غربت سے اوپر آئے ہیں۔ آزادی کے بعد ایسا دور کبھی نہیں آیا کہ دس سال کے عرصے میں 10فیصد آبادی خط غربت سے اوپر آگئی ہو۔

کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "کانگریس کو اپنے 53 سالوں کا حساب دینا چاہئے. غریب مودی جی کو غریبوں کی فلاح و بہبود کا لیڈر مانتے ہیں۔ مسٹر بنتادھر اور کمل ناتھ کو اس کا جواب دینا چاہئے۔ بی جے پی حکومتوں نے تعلیم اور صحت کو ترجیح دی ہے۔

چھتیس گڑھ میں بی جے پی نے ان سیٹوں پرپہلے ہی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جن سیٹوں پر بی جے پی کمزور بتائی جارہی ہے، تاکہ بی جے پی کے امیدوار ان سیٹوں پر اچھے انداز میں تیاری کرسکیں اور کامیاب ہوسکیں ۔ اسی حکمت عملی کو مدنظررکھتے ہوئے بی جے پی نے چھتیس گڑھ میں اپنے 21 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

مرکز نے مشورہ دیا ہے کہ جب یہ بہت ضروری ہو، تبھی عدالت کسی افسر کو ذاتی طور پر حاضر ہونے کو کہے۔ اس دوران اس کے لباس پر غیر ضروری تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔مرکزی حکومت یہ بھی چاہتی ہے کہ کسی افسر کے خلاف توہین کا مقدمہ ان احکامات کی عدم تعمیل پر ہونا چاہیے، جن پر عمل کرنا اس کے لیے ممکن تھا۔

رائے پور ہوائی اڈے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سی ایم بھوپیش بگھیل نے کہا کہ 20 اگست کو ہماری راجیو گاندھی کسان نیا یوجنا اور بے زمین دیہی مزدور انصاف یوجنا کے تحت فنڈز تقسیم کیے جائیں گے۔ یہ پروگرام مہاسمند ضلع میں کیا جائے گا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار (13 اگست) کو گجرات میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں سے خصوصی اپیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’صرف پاکستان ہی نہیں ،بلکہ تمام ممالک مل کر بھارت پر حملہ کرتے ہیں، تو بھی ایسی سیکیورٹی فراہم کرنا نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کامیاب نہ ہوسکیں۔

مانسون اجلاس  میں کل 17 نشستیں ہوئیں ۔اس دوران لوک سبھا میں کل 20 بل پیش کئے گئے ، جبکہ راجیہ سبھا میں 5 بل پیش کئے گئے ۔اور 22 بل لوک سبھا میں منظور ہوئے ،جبکہ راجیہ سبھا میں 25 بل راجیہ سبھا میں منظور ہوا۔23 بل ایسے رہے جو دونوں ایوان سے منظور ہوئے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے انگریزوں کے ذریعہ بنائے گئے قوانین میں سے تین قوانین کو تبدیل کرنے سے متعلق بل پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس نئے قوانین سے ملک کے عوام کو تحفظ فراہم کرانا اور انہیں اعتماد میں لینا ہے

این ڈی اے کے اتحادی این این ایف کے رکن پارلیمنٹ وینللونا کا راجیہ سبھا میں مائیک بند کردیا گیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے اس کی جانکاری دی۔ انہوں نے اس سے پہلے جمعرات کی صبح ہی کہا تھا کہ وہ تحریک عدم اعتماد پر مودی حکومت کے خلاف ووٹ کریں گے۔