Manipur video: وزیر داخلہ نے منی پور ویڈیو کی ٹائمنگ پر سوال کرکے اپنی نااہلی کا کیا اعتراف: کانگریس
لوک سبھا میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ یہ انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے اور معاشرے کے لیے باعث شرم ہے۔ لیکن یہ ویڈیو (منی پور وائرل ویڈیو) پارلیمنٹ کے اس اجلاس کے آغاز سے پہلے کیوں آیا؟
No-confidence motion: تحریک عدم اعتماد پر پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ نے دیا جواب، کہا- مانتا ہوں کہ منی پور میں تشدد کے واقعات ہوئے۔ ایسے واقعات کی کوئی حمایت نہیں کر سکتا
منی پور تشدد پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ میں میتی اور کوکی دونوں برادریوں سے بات چیت میں شامل ہونے کی اپیل کرتا ہوں، تشدد کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے... میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ریاست میں امن لائیں گے۔ اس مسئلہ پر سیاست نہیں کرنی چاہئے۔
Delhi Service Bill: راجیہ سبھا میں بل پاس ہونے پر راگھو چڈھا نے کہا، بل کے خلاف سپریم کورٹ میں لڑیں گے قانونی جنگ
راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 131 ووٹ پڑے جبکہ مخالفت میں 102 ووٹ پڑے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے ایوان بالا میں سات گھنٹے سے زیادہ تک جاری رہنے والی بحث کے بعد جواب دیا۔
BJP is just trying to stop our good work: بی جے پی الیکشن جیت نہیں پائی تو دہلی میں چور دروازے سے اقتدار پر قبضہ جمارہی ہے:اروند کجریوال
سی ایم کجریوال نے کہا کہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں کہا کہ ہمارے پاس قانون پاس کرنے کی طاقت ہے۔ آپ کو عوام کے لیے کام کرنے کی طاقت دی گئی ہے، ان کے حقوق چھیننے کی نہیں۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ میں جو کچھ بھی کرتا ہوں اس میں دہلی کے لوگ میرا ساتھ دیتے ہیں۔
Big setback to Kejriwal Govt.,Delhi services bill finally passed: لوک سبھا کے بعد راجیہ سبھا سے بھی دہلی سروس بل منظور، کجریوال سرکار کے اختیار ہوگئے محدود
بحث مکمل ہونے کے بعد جب ووٹنگ کی شروعات ہوئی تو ایوان میں لگی ووٹنگ مشین نے جواب دے دیا۔ مشین میں تکنیکی خرابی پیش آنے سے مشین کے بجائے پرچہ کے ذریعے ووٹنگ کرائی گئی جس میں اکثریت نے بل کی حمایت میں ووٹ کیا ۔ جس کی وجہ سے یہ بل راجیہ سبھا میں بھی منظور کرلیا گیا۔
To me the bill is correct, right:سابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے بھی کجریوال کو دیا جھٹکا، راگھو چڈھا نے کہا” یہ سب دھواں ہے،کوئی آسمان تھوڑی ہے‘‘
انہوں نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ یہ معاملہ عدالت میں زیر التوا ہے اور اس پر ایوان میں بل نہیں آسکتا۔ سپریم کورٹ کے سامنے جو چیز زیر التوا ہے وہ آرڈیننس کی درستگی ہے، اور دو سوالات آئینی بنچ کو بھیجے گئے ہیں اور ان کا ایوان میں ہونے والی بحث سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Amit Shah moves Delhi (Amendment) Bill, 2023, in Rajya Sabha: راجیہ سبھا میں امت شاہ نے دہلی سروس بل کیا پیش، اپوزیشن نے بل کو جمہوریت مخالف بتایا
راجیہ سبھا میں عددی طاقت نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے حق میں ہے۔ بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) اور یووجن شرمک ریتھو کانگریس پارٹی (وائی ایس آر سی پی) نے بل پر حکومت کی حمایت کا وعدہ کیا ہے۔ 238 رکنی ایوان بالا میں این ڈی اے کے 100 سے زیادہ ارکان پارلیمنٹ ہیں۔ کچھ آزاد اور نامزد ارکان پارلیمنٹ بھی بل کی حمایت کر سکتے ہیں۔
Manipur Violence: منی پور میں تشدد کی آگ تھمنے کا نام نہیں لے رہی، بڑھی فوج کی تعیناتی، امت شاہ تازہ صورتحال پر قبائلی تنظیم سے کر سکتے ہیں ملاقات
منی پور کے امپھال مغربی ضلع میں ہفتہ کی شام ایک بار پھر تشدد بھڑک اٹھا، جس کے دوران 15 مکانات کو جلا دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ لانگول گیمز گاؤں میں مشتعل ہجوم سڑکوں پر نکل آیا، جسے منتشر کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز نے آنسو گیس کے گولے داغے اور حالات کو قابو میں کیا۔
Delhi Service Bill: راجیہ سبھا میں مودی حکومت کا امتحان، وزیر داخلہ امت شاہ پیش کریں گے بل، AAP کانگریس نے جاری کیا وہپ
لوک سبھا میں بی جے ڈی اور وائی ایس آر کانگریس نے بل کی حمایت کی ہے۔ ایسے میں ان دونوں پارٹیوں کے راجیہ سبھا میں 9-9 ممبران پارلیمنٹ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ بھی مانا جا رہا ہے کہ ان پارٹیوں کی حمایت کے بعد بی جے پی نے اب برتری حاصل کر لی ہے۔
Amit Shah is to move the Delhi (Amendment) Bill,in Rajya Sabha tomorrow: لوک سبھا کے بعد راجیہ سبھا کی تیاری،کل راجیہ سبھا میں امت شاہ پیش کریں گے دہلی سروس بل
گزشتہ روزلوک سبھا میں اجلاس کے دوران دہلی نیشنل کیپیٹل ٹیریٹری گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس اور اس سے متعلقہ بل پیش کیا گیا تھا ،جس دوران حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کافی بحث وتکرار کا دور دیکھنے کو ملا،لیکن حکمراں جماعت کی اکثریت ہونے کی وجہ سے بل کو منظور کرلیا گیا تھا۔،