Bharat Express DD Free Dish

Akhilesh Yadav

سماجوادی پارٹی کے لیڈرشیوپال یادو نے اوم پرکاش راج بھر کے سماجوادی پارٹی میں انتشار کے دعووں کو از سرنو خارج کیا ہے۔ انہوں نے راج بھرپر بی جے پی کے لئے جھوٹ اور سازش پھیلانے کا الزام لگایا۔ شیوپال یادو نے زور دے کر کہا کہ سماجوادی پارٹی متحد ہے اور 2027 کے اسمبلی الیکشن میں اکھلیش یادو کی قیادت میں حکومت بنائے گی۔

یوپی کے وزیر اوم پرکاش راج بھر کا دعویٰ، رام گوپال یادو نے ایک فہرست تیار کرکے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو سونپ دی ہے۔ راج بھر کے اس دعوے پر اکھلیش یادو نے طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ ’’آخر یہ کہانی کب تک چلتی رہے گی؟‘‘

رام مندر کے چڑھاوے سے متعلق تنازع پر تبصرہ کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ جہاں جہاں انتخابی عمل یا دیگر معاملات پر سوالات اٹھے ہیں، وہاں نگرانی کے کیمروں کی ریکارڈنگ کو لے کر بھی تنازعات سامنے آئے ہیں۔

یوپی کے کابینی وزیراور سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی (ایس بی ایس پی) کے سربراہ اوم پرکاش راج بھر نے دعویٰ کیا ہے کہ سماجوادی پارٹی میں جلد ہی بڑی ٹوٹ ہوسکتی ہے۔ راج بھر نے کہا کہ لوگوں کو مہاراشٹر اور مغربی بنگال کو بھول جانا چاہئے کیونکہ پوری سماجوادی پارٹی بی جے پی میں شامل ہونے کے لئے تیار ہے۔

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ اکھلیش یادو کے ساتھ ان کے تعلقات اچھے ہیں، لیکن انہوں نے واضح کیا کہ عام آدمی پارٹی ان کے لئے سب سے اچھی پارٹی ہے۔

امبیڈکر نگر میں پریس کانفرنس کے دوران اوم پرکاش راج بھر فل ایکشن میں نظر آئے۔ اس دوران وہ اپنی زبان کی حدیں بھی پار کر گئے۔ انہوں نے اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر شوکت علی کو ان پڑھ بتانے کے ساتھ گالیاں دینا شروع کر دیں۔ اب ان کی یہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

اتر پردیش کانگریس کے صدر اجے رائے نے اتحاد کے امکان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اور سماج وادی پارٹی کا اشتراک ایک فطری سیاسی اتحاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بی جے پی کو اقتدار سے باہر کرنے کے لیے دونوں جماعتیں مل کر جدوجہد کریں گی اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔

دہلی میں اپوزیشن جماعتوں کے انڈیا اتحاد (INDIA Bloc) کی میٹنگ کے بعد کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ اتحاد کے رہنما اب ہر دو ماہ بعد باقاعدہ اجلاس منعقد کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اتحاد کی اگلی میٹنگ حیدرآباد میں ہوگی۔پانچ نکات پر اتفاق ہوا۔

دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں ہونے والے اس اجلاس میں کانگریس صدر ملّیکارجن کھڑگے، لوک سبھا میں قائد حزبِ اختلاف راہل گاندھی، ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی، پارٹی کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی، سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو، شیو سینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے اور دیگر اپوزیشن لیڈر شریک ہوں گے۔

جیسے جیسے ملک میں گرمی کی شدت بڑھ رہی ہے، ویسے ویسے قومی دارالحکومت نئی دہلی کی سیاسی سرگرمیاں بھی تیز ہوتی جا رہی ہیں۔ سیاسی حلقوں کی نظریں آنے والی اہم حکمتِ عملی میٹنگز پر مرکوز ہیں۔ اسی سلسلے میں 8 جون کو کانسٹی ٹیوشن کلب، نئی دہلی میں ہونے والی انڈیا بلاک کی …