Bharat Express DD Free Dish

AIMIM

دہلی پولیس کی طرف سے پیش ایڈیشنل سالسٹرچیتن شرما نے عبوری ضمانت کی مخالفت کرتےہ وئے کہا کہ طاہر حسین جیل میں رہتے ہوئے بھی پرچہ نامزدگی داخل کرسکتے ہیں۔ ایسی کئی مثالیں ہیں، جہاں جیل سے پرچہ نامزدگی داخل کیا گیا ہے۔

سابق رکن اسمبلی آصف محمد خان نے سوال کیا کہ صرف مسلم اکثریتی علاقوں سے ہی اسدالدین اویسی کی پارٹی کے امیدوارکیوں میدان میں اتارے جا رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ جہاں سیکولرپارٹیوں کو نقصان ہونے کا خطرہ ہوتا ہے، وہاں پر ہی مجلس کا امیدوار میدان میں ہوتا ہے۔

دہلی اسمبلی الیکشن کی تاریخوں کے اعلان کے بعد آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے اوکھلا اسمبلی حلقہ سے امیدوارکا اعلان کیا ہے۔ یہاں سے دہلی فساد کے الزام میں جیل میں بند شفاء الرحمٰن کو ٹکٹ دیا ہے۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے کہا تھا کہ بی جے پی اورعام آدمی پارٹی دونوں کی ماں آرایس ایس ہے۔ بی جے پی کے بعد آرایس ایس نے عام آدمی پارٹی کو پیدا کیا ہے۔

وزیراعظم نریندرمودی کی طرف سے اجمیرشریف درگاہ کے لئے بھیجی گئی چادرہفتہ کے روزپیش کی گئی۔ مرکزی وزیربرائے اقلیتی امورکرن رجیجو یہ چادرلے کراجمیرپہنچے۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ پلیسیزآف ورشپ ایکٹ 1991 کومنسوخ نہیں کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسے منسوخ کرنے سے ملک کا ماحول خراب ہوگا۔

طاہر حسین نے کہا کہ اس وقت عدالت میں بحث صرف الزامات عائد کرنے پر ہو رہی ہے۔ اسے مکمل ہونے میں کافی وقت لگنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ، ایک اور ملزم کی درخواست پر، ہائی کورٹ نے فی الحال اس عدالت کو الزامات طے کرنے کے احکامات دینے سے روک دیا ہے۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈران نے مرکزی وزیر گری راج سنگھ سے ملاقات کرکے مالیگاؤں پاورلوم صنعت کی پریشانیوں کے بارے میں بتایا۔

دہلی میں طاہر حسین کی بیوی اور بیٹے نے ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی سے آج ملاقات کی تھی۔ جس دوران انہوں نے اپنے والد کے پارٹی میں شمولیت کی رسم ادا کی ،اسی دوران اسدالدین اویسی نے طاہر حسین کی ٹکٹ کا بھی اعلان کردیا۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑکے پلیسیزآف ورشپ ایکٹ کی وضاحت پر بھی برہمی کا اظہارکیا۔