Bharat Express DD Free Dish

Adani

بہار حکومت نے 2,400 میگاواٹ کے بھاگلپور (پیرپینتی) پاور پروجیکٹ کا ٹھیکہ اڈانی پاور لمیٹڈ کو دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ ایک شفاف اور مسابقتی بولی کے عمل کے بعد کیا گیا، جس میں احمد آباد کی اس کمپنی نے دیگر بولی دہندگان کے مقابلے کم بجلی ٹیرف پیش کر کے بازی ماری۔

بھارت کے صنعتی شعبے میں ایک بڑا موڑ قرار دیا جا رہا اڈانی گروپ کا 30 ہزار کروڑ روپے کا بھاگلپور پاور پروجیکٹ نہ صرف بہار کی توانائی کی تصویر بدلے گا بلکہ ریاست کی صنعتی، روزگار اور معاشی ترقی میں ایک فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔ یہ منصوبہ بہار کے 13.5 کروڑ عوام کے لیے ترقی کے نئے دروازے کھولنے والا ہے۔

ہندوستان کی معروف ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ کمپنیوں میں سے ایک آر ایس ڈبلیو ایم لمیٹڈ نے اڈانی انرجی سلوشنز لمیٹڈ (اے ای ایس ایل) کے ساتھ 60 میگاواٹ رینوبل انرجی کی فراہمی کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اَڈانی گروپ کی کمپنی امبوجا سیمنٹ نے مالی سال 2025-26 کی دوسری سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے نتائج جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق کمپنی کا منافع گزشتہ سال کے مقابلے میں 364 فیصد کی زبردست بڑھت کے ساتھ 2,302.3 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔

یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر امیش ویاس نے کہا کہ اڈانی یونیورسٹی آئندہ نسل کے انجینئرز اور موجدین کو اشتراک، تخلیقی صلاحیت اور سماجی اثر پذیری کے ذریعے بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

بھارت کی معروف دفاعی اور ایروسپیس کمپنی ادانی ڈیفنس اینڈ ایروسپیس کو ڈیزائن، مینوفیکچرنگ اور ٹیسٹنگ ایکسی لینس کے لیے سوسائٹی آف انڈین ڈیفنس مینوفیکچررز (ایس آئی ڈی ایم) کی جانب سے چیمپئن ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا ہے۔

شیئر بازار میں درج کمپنی اڈانی انرجی سلوشنز لمیٹڈ (اے ایس ایل) نے مالی سال 2025-26 کی پہلی ششماہی میں اپنی مجموعی آمدنی میں 16 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے، جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں 13,793 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔

بنچ نے سینئر ایڈوکیٹ شیکھر ناپاڈے کو امیکس کیوری مقرر کیا ہے۔ انہیں سہارا گروپ کی 88 جائیدادوں کی فہرست تیار کرنے کا کام سونپا گیا ہے جو فروخت کی جائیں گی۔

پی ایم  نریندر مودی نے بھی اتوار کو 'من کی بات' ریڈیو پروگرام میں زوبین گرگ کو یاد کیا اور خراج عقیدت پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ جوبین گرگ کو آسام کی ثقافت سے گہرا لگاؤ تھا اور وہ ہمیشہ ہماری یادوں میں زندہ رہیں گے۔

گوتم اڈانی نے اس ترقی کا سہرا بنیادی طور پر گروپ کے بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر اور توانائی کے منصوبوں کو دیا۔ ان منصوبوں میں بھارت کی پہلی کنٹینر ٹرانس شپمنٹ بندرگاہ کا وشنجم (کیرالہ) میں افتتاح، کولمبو ویسٹ انٹرنیشنل ٹرمینل کی تکمیل