اڈانی گروپ کی اہم کمپنی اڈانی انٹرپرائزز لمیٹڈ (اے ای ایل) کو انسٹی ٹیوٹ آف ڈائریکٹرز (آئی او ڈی) بھارت کی جانب سے ماحولیات، سماجی اور حکمرانی (ESG) میں بہترین کارکردگی کے لیے معزز گولڈن پیکاک ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ سالانہ لندن گلوبل کنونشن کے دوران پیش کیا گیا۔ اپنی پہلی نامزدگی میں، AEL 400 سے زیادہ کمپنیوں میں سے واحد کمپنی تھی جس نے متنوع شعبہ کیٹیگری میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ یہ ایوارڈ خصوصی مہمان آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ این۔ چندر بابو نائیڈو نے پیش کیا اور اے ای ایل کے چیف سسٹین ایبلٹی آفیسر ویویک پانڈا نے یہ اعزاز وصول کیا۔
’’گولڈن پیکاک ایوارڈ حاصل کرنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے‘‘
اڈانی گروپ کے سسٹین ایبلٹی اور کلائمٹ چینج گروپ ہیڈ، ارون کمار شرما نے کہا: ’’ای ایس جی ایکسی لینس کے لیے معزز گولڈن پیکاک ایوارڈ حاصل کرنا ہمارے لیے فخر اور اعزاز کی بات ہے۔ یہ اعتراف ہمارے کاروبار کے ہر پہلو میں سسٹین ایبلٹی کو شامل کرنے کے ہمارے مضبوط عزم کی توثیق کرتا ہے۔ ہمارے لیے ای ایس جی ایک اسٹریٹجک بنیاد ہے جو طویل مدتی ویلیو کرییشن اور ذمہ دار ترقی کو فروغ دیتی ہے۔‘‘
ترقی کے لیے AEL کے عزم کو عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے بھی تسلیم کیا
گزشتہ کچھ برسوں میں، AEL نے اپنے متنوع پورٹ فولیو میں مثال بننے والی ESG کارکردگی دکھائی ہے اور پائیدار طرزِعمل کو آگے بڑھانے میں کئی نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ذمہ دار ترقی کے لیے AEL کے عزم کو عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے بھی تسلیم کیا ہے اور اس کی مضبوط کارکردگی اور اقدامات کو مختلف ممتاز اداروں کی جانب سے کئی اعزازات ملے ہیں۔ واضح رہے کہ اڈانی گروپ کی مرکزی کمپنی اڈانی انٹرپرائزز لمیٹڈ (اے ای ایل) کو انسٹی ٹیوٹ آف ڈائریکٹرز (آئی او ڈی) بھارت کی جانب سے ماحولیات، سماجی اور گورننس (ای ایس جی ) میں بہترین کارکردگی کے لیے معزز گولڈن پیکاک ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



