ADR report on MLA Assets: چار ہزار ایم ایل اے کے پاس ہیں تین ریاستوں کے مشترکہ بجٹ سے زیادہ پیسے،جانئے کس پارٹی کے اراکین اسمبلی ہیں زیادہ دولت مند
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرناٹک کے 223 ایم ایل ایز کے کل اثاثہ جات 14,359 کروڑ روپے ہیں، مہاراشٹر کے 284 ایم ایل ایز کے کل اثاثے 6,679 کروڑ روپے ہیں اور آندھرا پردیش کے 174 ایم ایل ایز کے کل اثاثے 4,914 کروڑ روپے ہیں۔ یہ رپورٹ 28 ریاستی اسمبلیوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 4001 ایم ایل ایز پر جاری کی گئی ہے۔
Delhi Ordinance 2023: دہلی آرڈیننس سے متعلق بل آج لوک سبھا میں امت شاہ کریں گے پیش، ایوان میں ہنگامہ آرائی کے آثار
Parliament Monsoon Session 2023: مرکزی حکومت نے اسی سال مئی میں دہلی میں افسران کی ٹرانسفر-پوسٹنگ سے متعلق ایک آرڈیننس جاری کیا تھا۔ دہلی کی عام آدمی پارٹی اس کی مخالفت کر رہی ہے۔ اس پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی ہونے کا امکان ہے۔
Lok Sabha today the House adjourned till tomorrow: لوک سبھا میں آج نہیں پیش ہوا دہلی سروس بل، ہنگامہ آرائی کے بعد ایوان کل تک کے لئے ملتوی
آج یعنی پیر کا روز پارلیمنٹ سیشن کا آٹھواں دن ہے۔ آج کے دن پھر پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں نے منی پور کا موضوع زوردار طریقے سے اٹھایا۔ دونوں ایوانوں کی کارروائی آج صبح 11 بجے شروع ہوئی، جس کے بعد آج پھر لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن جماعتوں نے منی پور موضوع پر ہنگامہ کیا۔
Aam Aadmi Party Issues whip to Party MPs: عام آدمی پارٹی نے راجیہ سبھا اراکین پارلیمنٹ کو وہپ جاری کیا
عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سشیل گپتا نے کہا ہے کہ پارٹی نے اپنے سبھی اراکین پارلیمنٹ کو 4 اگست تک ایوان میں موجود رہنے کے لئے سبھی کو کہا ہے کیونکہ مودی حکومت آج لوک سبھا میں دہلی آرڈیننس کو پیش کرنے جا رہی ہے۔
Delhi Politics: ‘دہلی کو مشکل میں ڈالنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہونی چاہیے’، سنجے سنگھ نے بی جے پی سے کہا، کس بات کی سزا دے رہے ہیں آپ؟
سنجے سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی پر مزید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم نے پانچ ریاستوں کو یتیم چھوڑ کر فرانس جانا زیادہ ضروری سمجھا اور بی جے پی لیڈروں سے کہا کہ وہ دہلی کو تباہ کرنے میں جو بھی کردار ادا کر سکتے ہیں کریں۔
Aap leader sanjay singh: عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ کی ممبئی پولیس سے شکایت،کہا میرے خلاف بہت بڑا فراڈ ہورہا ہے
عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے ممبئی اور مدھیہ پردیش پولیس سے شکایت کی ہے۔ سنجے سنگھ نے ٹویٹ کیا کہ 'میرے نام پر بہت بڑا فراڈ ہو رہا ہے۔ پہلے مدھیہ پردیش کی صدر رانی اگروال جی کا فون آیا اور ان سے رقم کا مطالبہ کیا گیا۔
Manish Sisodia wife Seema Sisodia admitted to Hospital: منیش سسودیا کی بیوی سیما سسودیا کی طبعیت پھر خراب، اسپتال میں داخل
دہی کے سابق نائب وزیراعلیٰ اورعام آدمی پارٹی کے لیڈرمنیش سسودیا کی بیوی سیما سسودیا کی طبعیت ایک بار پھر خراب ہوگئی ہے، جس کے سبب انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ گزشتہ کچھ ہفتوں میں یہ تیسری بار ہے کہ ملٹی اسکیلیروسس سے متاثر سیما سسودیا کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
Congress vs AAP: کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے بیچ زبانی جنگ تیز، کجریوال پر کانگریس کا سنگین الزام
اروند کیجریوال اپوزیشن اتحاد کے لیے میٹنگ میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔ بلکہ اپوزیشن کے اتحاد کو کیسے توڑا جائے، کیسے روکا جائے، اسی لیے وہ جا ر ہے ہیں۔ اگر وہ کانگریس کے ساتھ سمجھوتہ چاہتے ہیں اور کانگریس اس کی حمایت کرے، تو اس طرح کے بیانات نہیں دیئے جاتے۔
Opposition Unity Meeting: مودی حکومت کے آرڈیننس پرکانگریس کے خلاف سخت ہیں کیجریوال! AAP نے شملہ میٹنگ میں آنے کے لئے رکھ دی یہ بڑی شرط
Opposition Meeting in Patna: عام آدمی پارٹی نے کہا کہ پٹنہ میں مساوی نظریات والی جماعتوں کی میٹنگ میں کئی جماعتوں نے کانگریس سے آرڈیننس کی مذمت کرنے کی اپیل کی، لیکن کانگریس نے انکار کر دیا۔
Aam Aadmi Party: عام آدمی پارٹی کا بڑا اعلان، کہا کانگریس پنجاب اور دہلی میں انتخاب نہ لڑے تو ہم راجستھان اور مدھیہ پردیش میں مقابلہ نہیں کریں گے
بی جی پی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے کوششوں کے درمیان عام آدمی پارٹی نے کانگریس پر نشانہ سادھا ہے۔ عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ کانگریس میں قیادت کے فقدان کے ساتھ ساتھ نظریہ کی بھی کمی ہے ۔ وہیں عام آدمی پارٹی نے کانگریس کے سامنے پیش کش رکھا ہے …