Bharat Express

Lok Sabha today the House adjourned till tomorrow: لوک سبھا میں آج نہیں پیش ہوا دہلی سروس بل، ہنگامہ آرائی کے بعد ایوان کل تک کے لئے ملتوی

آج یعنی پیر کا روز پارلیمنٹ سیشن کا آٹھواں دن ہے۔ آج کے دن پھر پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں نے منی پور کا موضوع زوردار طریقے سے اٹھایا۔ دونوں ایوانوں کی کارروائی آج صبح 11 بجے شروع ہوئی، جس کے بعد آج پھر لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن جماعتوں نے منی پور موضوع پر ہنگامہ کیا۔

ہنگامہ آرائی کے دوران لوک سبھا سے دہلی سروس بل کو منظوری مل گئی۔

آج یعنی پیر کا روز پارلیمنٹ سیشن کا آٹھواں دن ہے۔ آج کے دن پھر پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں نے منی پور کا موضوع زوردار طریقے سے اٹھایا۔ دونوں ایوانوں کی کارروائی آج صبح 11 بجے شروع ہوئی، جس کے بعد آج پھر لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن جماعتوں نے منی پور موضوع پر ہنگامہ کیا۔ اس ہنگامے کے سبب راجیہ سبھا اور لوک سبھا کی کارروائی کئی بار ملتوی کی گئی۔ اب لوک سبھا کی کارروائی کل تک کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔

پارلیمنٹ میں جاری ہنگامہ آرائی کے بعد لوک سبھا کل تک کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔ اس وجہ سے اب دہلی سروس بل آج لوک سبھا میں نہیں پیش کیا جاسکا۔ لوک سبھا میں آج دوپہر 2:30 بجے کارروائی شروع ہوئی۔ اس دوران سنیمیٹوگراف ترمیمی بل 2023 منظور کردیا گیا۔ مرکزی وزیراطلاعات ونشریات انوراگ ٹھاکرنے سنیمیٹوگراف ایکٹ، 1952 میں ترمیم کرنے کے لئے یہ بل پیش کیا ہے۔ وہیں دوسری جانب، راجیہ سبھا کی کارروائی بھی کئی بارملتوی کی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read