Bharat Express

2024 Election

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے وگیان بھون میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ 18ویں لوک سبھا کی تشکیل کے لیے انتخابی شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی ملک میں فوری طورپر ضابطہ اخلاق نافذ ہو گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس بار لوک سبھا انتخابات سات مرحلوں میں ہوں گے۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ 19 اپریل کو ہوگی۔ دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 26 اپریل کو ہوگی۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ 7 مئی کو ہوگی۔

ووٹنگ کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی ملک بھر میں ضابطہ اخلاق بھی نافذ ہو گیا ہے۔ انتخابات کے نتائج کے اعلان تک ضابطہ اخلاق نافذ رہے گا۔ اس دوران سیاسی جماعتوں پر بہت سی پابندیاں ہوں گی۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے یہ جانکاری دی گئی ہے کہ لوک سبھا2024 کی تاریخوں کا اعلان کل بروز سنیچر ہوگا۔ سوشل میڈیا سائٹس ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں الیکشن کمیشن نے لکھا ہے کہ آج چیف الیکشن کمشنر نے دو نئے کمشنروں کا استقبال کرنے کے ساتھ لوک سبھا انتخابات 2024 کی تیاریوں سے متعلق تفصیلی میٹنگ کی ۔

بھارت کا انتخابی کمیشن انتخابات میں عام طور پر نوجوانوں کی مثبت شرکت کو پروان چڑھانے کے مقصد سے ’’میرا پہلا ووٹ دیش کے لیے مہم‘‘ چلا رہا ہے۔ مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے اس مہم کا ترانہ جاری کیا ہے جو نوجوان ووٹروں کو اپنے جمہوری حق کو استعمال میں لانے کے سلسلے میں حوصلہ افزائی کے لیے ملک کی عہد بندگی کا مظہر ہے۔

سماج وادی پارٹی سنبھل سے ضیاءالبرق کے کو ٹکٹ دے سکتی ہے۔ مرادآباد سے ایس ٹی حسن کو ٹکٹ ملنا یقینی سمجھا جارہا ہے۔ دھرمیندر یادو اعظم گڑھ سے الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ اکھلیش یادو قنوج سے الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی چندر شیکھر آزاد انڈیا الائنس کے تحت نگینہ سے الیکشن لڑ سکتے ہیں۔

نتیش کمار کی این ڈی اے میں شمولیت کے بعد  سے بحث ہے کہ چراغ پاسوان این ڈی اے میں مطمئن نہیں ہیں۔ ساتھ ہی نتیش کمار بھی این ڈی اے میں چراغ پاسوان کو زیادہ اہمیت دینے کے حق میں نہیں ہیں۔حالانکہ چراغ پاسوان خود کو رام ولاس پاسوان کا حقیقی جانشین مانتے ہیں۔

نوجوانوں کو جیتنے کی اپنی حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر، کانگریس مرکزی حکومت میں 30 لاکھ خالی سرکاری عہدوں کو پر کرنے کا وعدہ کرے گی، جس کا اعلان وائناڈ، کیرالہ سے پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی اور مدھیہ پردیش میں پارٹی کے سربراہ ملکارجن کھرگے آج کریں گے۔

لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے کانگریس کا منشور تیار کر لیا گیا ہے۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) پہلے اسے پاس کرے گی اور پھر اسے جاری کیا جائے گا۔کانگریس کے اس منشور میں روزگار اور مہنگائی سے لے کر ریلیف اور سماجی انصاف تک ہر چیز پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

بھارت جوڑو نیائے یاترا منی پور سے شروع ہوئی، جس کے بعد یاترا دیگر شمال مشرقی ریاستوں ناگالینڈ، اروناچل پردیش، آسام سے ہوتی ہوئی مغربی بنگال پہنچی۔ شمال مشرق میں نیائے یاترا کے دوران کانگریس نے منی پور میں تشدد کا مسئلہ اٹھایا۔ اس کے بعد جب یاترا آسام پہنچی تو پولس اور کانگریس کارکنوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔