Your Kejriwal is a lion: اروند کجریوال نے جیل سے دیا 6 گارنٹی،سنیتا کجریوال نے ریلی میں کجریوال کا پیغام سنایا
دہلی کے وزیر اعلیٰ نے کہا ہے، "میرے پیارے ہندوستانیوں، آپ سب جیل سے اپنے اس بھائی کا سلام قبول کریں، میں آپ سے ووٹ نہیں مانگ رہا ہوں۔ میں 140 کروڑ ہندوستانیوں کو ایک نیا ہندوستان بنانے کی دعوت دے رہا ہوں۔ ہندوستان ایک عظیم ملک ہے۔ ہمارے لوگ ناخواندہ کیوں ہیں، غریب کیوں ہیں؟
We are here to protect democracy: یہ ملک آمریت کی طرف بڑھ رہا ہے، اس لئے ’’اب کی بار، بھاجپا تڑی پار‘‘: ادھوٹھاکرے
میگا ریلی سے مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ایک ملک اور ایک شخص کی حکومت ملک کے لیے مشکل ہو جائے گی۔ یہ ملک آمریت کی طرف بڑھ رہا ہے، یہ محض شک نہیں بلکہ حقیقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو بہنیں حوصلے سے لڑ رہی ہیں تو بھائی کیسے پیچھے رہ سکتے ہیں۔
Lok Sabha Elections 2024: بہار کے یہ تینوں سینئر رہنما نہ گھر کے رہے نہ گھاٹ کے، الیکشن سے پہلے ہی مل گئی ہار
لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے بہار میں حکمراں این ڈی اے اتحاد اور اپوزیشن جماعتوں کا I.N.D.I.A. اتحاد کا سیٹ شیئرنگ فارمولا سامنے آگیاہے۔ این ڈی اے میں بی جے پی کو 17، جے ڈی یو کو 16، ایل جے پی (آر) کو 5، راشٹریہ لوک مورچہ اور ایچ اے ایم کو ایک ایک سیٹ ملی ہے۔ جبکہ I.N.D.I.A. اتحاد میں آر جے ڈی کو 26 اور کانگریس کو 9 سیٹیں دی گئیں ہیں۔
Savitri Jindal resigns: لوک سبھا انتخابات سے قبل کانگریس کو لگا ایک اور بڑا جھٹکا،ملک کی امیر ترین خاتون نے چھوڑا کانگریس کا ہاتھ
او پی جندل گروپ کی چیئرپرسن ساوتری جندل حصار حلقہ سے ایم ایل اے اور ہریانہ حکومت میں 10 سال تک وزیر رہی ہیں۔ جندل اپنے شوہر اور جندل گروپ کے بانی او پی جندل کی 2005 میں ہوائی جہاز کے حادثے میں موت کے بعد حصار حلقہ سے ہریانہ اسمبلی کے لیے منتخب ہوئی تھیں۔
Lok Sabha Election 2024: حکومت بننے پر سی اے اے اور یکساں سول کوڈ کو ختم کردیں گے ،اگنی پتھ اسکیم بھی منسوخ کریں گے۔ اس پارٹی نے کیا وعدہ
پارٹی نے کہا کہ اگر حکومت بنتی ہے تو پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں خواتین کے لیے 33 فیصد ریزرویشن کو فوری طور پر نافذ کیا جائے گا۔ پارٹی نے کہاکہ ہندوستان کے سیکولر کردار کو برقرار رکھنے کے لئے جیسا کہ دستور کے تمہید میں ذکر کیا گیا ہے، یکساں سول کوڈ کو سختی سے روکا جائے گا۔
Congress offer To Varun Gandhi: ورون گاندھی کو کانگریس میں شامل ہونے کی دعوت،ٹکٹ دینے کا بھی کیا جارہا ہے وعدہ
ادھیر رنجن چودھری نے کہا ہے، "ورون گاندھی کو کانگریس میں آنا چاہیے، ہمیں ان کے آنے سے خوشی ہوگی۔ وہ ایک بہت ہی طاقتور لیڈر، ایک پڑھے لکھے آدمی ہیں۔ ان کی صاف شبیہ ہے اور وہ گاندھی خاندان سے بھی جڑے ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بی جے پی نے انہیں ٹکٹ دینے سےانکار کر دیا ہے۔
Lok Sabha Election 2024: مرکزی حکومت کو الیکشن کمیشن سے لگا بڑا جھٹکا، وکست بھارت کے نام سے واٹس ایپ میسج بھیجنے پر لگائی روک
الیکشن کمیشن کو کئی شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ لوک سبھا انتخابات 2024 کی تاریخوں کے اعلان اور ماڈل ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد بھی شہریوں کے فون پر ایسے پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔کمیشن کی جانب سے ہدایات موصول ہونے کے بعد وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ یہ پیغامات ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے نفاذ سے پہلے بھیجے گئے تھے۔
Almost 35 years after victory from Ayodhya CPI may field its candidate: کمیونسٹ پارٹی نے 35 سال بعد ایودھیا میں اپنا امیدوار اتارنے کا کیا فیصلہ، بی جے پی کی مشکلوں کو بڑھا سکتا ہے یہ امیدوار
سی پی آئی کی مرکزی کمیٹی کے رکن ایوب علی خان نے کہا کہ ہم متراسین کی میراث کو دوبارہ دریافت کرنا چاہتے ہیں اور ان کے بیٹے کو اس سیٹ سے کھڑا کرنا چاہتے ہیں جس میں ایودھیا کا مندر قائم ہے۔فیض آباد پارلیمانی حلقہ آزادی سے پہلے کی کمیونسٹ تحریک کی بھرپور تاریخ رکھتا ہے۔
Assam CM Himanta Biswa Sharma remarks: میں کانگریس سے جیتنے والے تمام امیدواروں کو بی جے پی میں لاؤں گا:ہمنتا بسوا سرما
آسام کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس بار کانگریس کے کارکن اور حامی بھی وزیر اعظم نریندر مودی کو ووٹ دیں گے۔ ہم اقلیتوں کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ آج اقلیتی نوجوانوں کو رشوت دیے بغیر کام مل رہا ہے۔ اقلیتیں بھی ہمیں ووٹ دیں گی۔ اس بار بی جے پی کریم گنج اور ناگاؤں کی سیٹیں بھی جیتے گی۔
Lok Sabha Election Dates Anounced: ‘دشمنی جم کر کرو لیکن…’، الیکشن کمشنر لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے بن گئے شاعر
لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 7 مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی اور انتخابی نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ 19 اپریل کو ہوگی اور آخری مرحلے کی ووٹنگ یکم جون کو ہوگی۔