Bharat Express

2024 Election

وزیر اعظم مودی کی انتخابی ریلی کے اسٹیج پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، بی جے پی کے ریاستی صدر بھوپیندر چودھری، ریاستی وزیر سنجے گنگوار، بریلی کے ایم پی سنتوش گنگوار، امیدوار چھترپال سنگھ گنگوار اور پیلی بھیت کے امیدوار جتن پرساد موجود تھے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت نے بنگلہ دیش کے ساتھ ملک کی سرحد کو بھی محفوظ بنایا اور دراندازی کو روکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں آسام ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح ایک ترقی یافتہ ریاست بن جائے گا۔

رابرٹ واڈرا نے کہا کہ اس (بی جے پی) حکومت میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے جمہوریت نہیں بلکہ آمریت کہا جائے گا۔ واڈرا نےآئی اے این ایس کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا، "ہمیں ترقی کے بارے میں بات کرنی چاہئے۔ہمیں کسی بھی چھوٹے منشور پر توجہ مرکوز نہیں کرنی چاہئے، منشور جو بھی ہو۔ہمیں ملک کی ترقی کو ہمیشہ پیش نظر رکھنی چاہیے۔

بی جے پی کے فارن ڈپارٹمنٹ کے انچارج وجے چوتھائی والا نے کہا کہ بیرونی ممالک کی بہت سی پارٹیاں یہ جاننے میں دلچسپی رکھتی ہیں کہ ہندوستان میں الیکشن کیسے کرائے جاتے ہیں۔ اس لیے، ہم پہلی بار بہت سی غیر ملکی جماعتوں کو یہ دکھانے کے لیے کام کریں گے کہ ہندوستان میں انتخابات کیسے کرائے جاتے ہیں۔

کانگریس کی طرف سے بھی جوابی ردعمل سامنے آیا ہے۔ کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا، 'مودی شاہ کے سیاسی اور نظریاتی آباؤ اجداد نے آزادی کی جدوجہد میں ہندوستانیوں کے خلاف انگریزوں اور مسلم لیگ کا ساتھ دیا تھا۔ مودی شاہ کے نظریاتی آباؤ اجداد نے 1942 میں مہاتما گاندھی کی 'ہندوستان چھوڑو' کال کی مخالفت کی تھی۔

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی 4 اپریل 2024 کو مختار انصاری کے اہل خانہ سے ملنے غازی پور پہنچے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ تاہم انھوں نے اس بارے میں کچھ نہیں کہا۔

لوک سبھا انتخابات سے پہلے ممبئی میں بی جے پی نے ایم این ایس کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق، ایم این ایس کارکنوں سمیت سینکڑوں علاقائی نائب صدور آج بی جے پی میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔ ممبئی بی جے پی کے صدر آشیش شیلار اور پروین دریکر کی موجودگی میں آج جواننگ کی تقریب منعقد ہوگی۔

لوک سبھا انتخابات سے قبل بہار میں انڈیا الائنس کیلئے ایک اچھی خبر یہ آئی ہے کہ وکاس شیل  انسان پارٹی یعنی وی آئی پی نے انڈیا اتحاد میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ مکیش ساہنی نےتیجسوی یادو اور کانگریس کے ساتھ مل کر باضابطہ طور پر اس کا اعلان کیا ہے۔

سدارامیا نے کہا، "دیوے گوڑا، جنہوں نے کہا تھا کہ اگر مودی وزیر اعظم بنے تو وہ ملک چھوڑ دیں گے، اب کہہ رہے ہیں کہ مودی کے ساتھ ان کا اٹوٹ رشتہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاست دانوں کو نظریاتی  طور پرواضح ہونا چاہیے۔ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس سماجی انصاف کے خلاف ہیں۔

اس اقدام کا مقصد صارفین کو مددگار نوٹ شامل کرکے ممکنہ طور پر گمراہ کن پوسٹس کو درست کرنے میں مدد کرکے ایک بہتر ڈیجیٹل ماحول پیدا کرنا ہے۔اس خصوصیت کے آغاز کا اعلان ایکس کے کمیونٹی نوٹس ہینڈل پر کیا گیا، جس میں کمیونٹی نوٹس نے ہندوستان میں نئے تعاون کرنے والوں کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔