لوک سبھا انتخابات 2024 کا باضابطہ آج اعلان ہوگیا ہے،الیکشن کمیشن نے ملک کی تمام 543 نشستوں پر انتخابی تواریخ کا اعلان کیا ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ساتھ چند ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ ارونا چل پردیش،اڈیشہ،آندھرا پردیش اور سکم جیسی چار ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔ مذکورہ چار ریاستوں میں لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ساتھ اسمبلی انتخابات بھی ہوں گے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق مذکورہ چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج ایک ساتھ آئیں گے ۔
اڈیشہ میں اسمبلی انتخابات 4 مراحل میں ہوں گے۔ ووٹنگ 13 مئی، 20 مئی، 25 مئی اور ایکم جون کو ہوگی۔ آندھرا پردیش میں 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ سکم میں 19 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔ اروناچل پردیش میں 19 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔ تمام انتخابات کے نتائج 4 جون کو جاری کیے جائیں گے۔
ووٹنگ کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی ملک بھر میں ضابطہ اخلاق بھی نافذ ہو گیا ہے۔ انتخابات کے نتائج کے اعلان تک ضابطہ اخلاق نافذ رہے گا۔ اس دوران سیاسی جماعتوں پر بہت سی پابندیاں ہوں گی۔ اس عرصے کے دوران متعلقہ حکومت بھی کسی نئی سکیم کا اعلان نہیں کر سکتی۔
2019 کے لوک سبھا انتخابات 7 مرحلوں میں ہوئے تھے۔
2019 میں، لوک سبھا انتخابات میں ووٹنگ 7 مراحل میں ہوئے تھے اور انتخابات کے نتائج 23 مئی کو جاری کیے گئے تھے۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ 11 اپریل کو ہوئی تھی۔ دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 18 اپریل، تیسرے مرحلے کی ووٹنگ 23 اپریل، چوتھے مرحلے کی ووٹنگ 29 اپریل، پانچویں مرحلے کی ووٹنگ 6 مئی، چھٹے مرحلے کی ووٹنگ 12 مئی، ساتویں اور ووٹنگ کا آخری مرحلہ 19 مئی کو
ان ریاستوں میں بھی انتخابات ہوئے۔
2019 کے لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ہی 4 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات بھی ہوئے تھے۔ لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ساتھ اروناچل پردیش، آندھرا پردیش، سکم اور اڈیشہ میں اسمبلی انتخابات بھی ہوئے۔
بھارت ایکسپریس۔