Bharat Express

Asia Cup 2023: روہت شرما نے کیا ایشیا کپ 2023 جیتنے کا دعویٰ، سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ویڈیو

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہا ہے، جس میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما ایشیا کپ جیتنے کا دعویٰ کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔

ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما۔ (فائل فوٹو)

Asia Cup 2023, Rohit Sharma: ہندوستانی ٹیم ایشیا کپ 2023 کے لئے پوری طرح تیاری میں نظرآرہی ہے۔ 30 اگست سے شروع ہونے والے ایشیا کپ سے پہلے ہندوستانی کپتان روہت شرما نے جیت کا دعویٰ بھی کردیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے آخری بار 2018 میں روہت شرما کی ہی کپتانی میں ایشیا کپ کا خطاب اپنے نام کیا تھا۔ اب اس بار ہندوستانی ٹیم ایک بار پھر خطاب اپنے نام کرنا چاہے گی۔

وہیں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں ہندوستانی کپتان روہت شرما ایشیا کپ جیتنے کا دعویٰ کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ ویڈیو میں فین روہت شرما سے ایشیا کپ کے بارے میں پوچھتا ہے، جس کا ہندوستانی کپتان بے حد شاندار جواب دیتے ہیں۔ فین کہتا ہے،”روہت شرما ایشیا کپ کا انتظار ہے۔“ روہت شرما فین کو جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں، ”جیت جائیں گے ایشیا کپ۔“

اس وائرل ویڈیو کے ذریعہ روہت شرما نے ایشیا کپ سے متعلق اپنے ارادے ظاہر کردیئے ہیں۔ اس سے پہلے 2022  میں کھیلے گئے ایشیا کپ میں ہندوستانی ٹیم کو سپر-4 کے مرحلے سے باہر ہونا پڑا تھا۔ سال 2022 میں سری لنکا نے بازی ماری تھی۔ سری لنکا چھٹی بار ایشیا کپ جیتنے میں کامیاب رہی تھی۔

پاکستان کے خلاف ہوگا ہندوستان کا پہلا میچ

واضح رہے کہ اس بار کے ایشیا کپ میں ہندوستانی ٹیم اپنا پہلا مقابلہ پاکستان کے خلاف 2 ستمبرکوکھیلے گی۔ دونوں کے درمیان یہ مقابلہ سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ ٹورنا منٹ کی شروعات 30 اگست سے ہوگی اورپہلا میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان پاکستان میں ہوگا۔ وہیں ٹورنا منٹ کا فائنل 17 ستمبر، اتوارکے روز کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  Asia Cup 2023: ایشیا کپ سے پہلے بابر اعظم کی وارننگ، پاکستانی ٹیم سے متعلق کہی یہ بڑی بات

اب تک ہندوستان کا ایشیا کپ پر رہا ہے دبدبہ

واضح رہے کہ پہلی بارایشیا کپ 1984 میں کھیلا گیا تھا، جس میں ہندوستانی تیم نے سنیل گواسکرکی کپتانی میں جیت اپنے نام کی تھی۔ جب سے لے کراب ٹیم انڈیا سب سے زیادہ 7 بار ایشیا کپ کا خطاب جیت چکی ہے۔ اس کے بعد سری لنکا 6 خطاب کے ساتھ دوسرے اور پاکستان 2 خطاب کے ساتھ تیسرے نمبرپرہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Also Read