پاکستانی کپتان بابر اعظم۔ (Image Source: Twitter)
Babar Azam On Asia Cup 2023: ایشیا کپ 2023 کے شروع ہونے کا انتظار سبھی کرکٹ مداح بے صبری سے کر رہے ہیں۔ ٹورنا منٹ کا آغاز 30 اگست کو پاکستان اور نیپال کے درمیان مقابلے کے ساتھ ہوگا۔ پاکستانی ٹیم اس بارٹورنا منٹ کی میزبانی کر رہی ہے، لیکن اس کے گھرپرصرف 4 مقابلے کھیلے جائیں گے، جبکہ باقی کے 9 میچ سری لنکا میں منعقد کئے جائیں گے۔ اس اہم ٹورنا منٹ سے پہلے اب پاکستانی کپتان بابراعظم کا اپنی ٹیم سے متعلق بڑا بیان سامنے آیا ہے۔
پاکستانی ٹیم ایشیا کپ میں تیاری کو لے کرسری لنکا میں افغانستان کے خلاف 22 اگست سے 3 میچوں کی ونڈے سیریز کھیلنے جا رہی ہے۔ اس سیریز کے شروع ہونے سے پہلے بابراعظم نے پریس کانفرنس کے دوران یہ کہا کہ ان کی ٹیم کے کھلاڑیوں میں کامیابی کی بھوک ہے اور وہ آئندہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ خطاب جیتنے کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں۔
بابراعظم نے کہا کہ ٹیم میں موجود ہرکھلاڑی میں بہترکارکردگی پیش کرنے کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے کی ایک بھوک دیکھنے کو ملتی ہے۔ ہرایک کھلاڑی میچ وننگ کارکردگی کرنا چاہتا ہے۔ ہم نے گزشتہ کچھ میچوں میں دیکھا بھی ہے کہ الگ الگ میچوں میں الگ الگ کھلاڑیوں نے پلیئرآف دی میچ کا خطاب اپنے نام کیا ہے۔ یہ ٹیم کے لئے کافی اچھی بات ہے۔ گیند باز آپ کو بڑے ٹورنا منٹ میں جیت دلاتے ہیں اورمجھے اپنی اس ٹیم پر مکمل بھروسہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Pakistan Cricket: پاکستانی کرکٹر کا بڑا بیان، کہا- مجھے بابراعظم کی دوستی سے ہو رہا ہے نقصان…
ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کو مدنظر رکھ کر ہو رہی ہے تیاری
افغانستان کے خلاف تین میچوں کی ونڈے سیریز سے متعلق پاکستانی کپتان بابراعظم نے کہا کہ ہماری توجہ اس وقت بڑے ایونٹ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کو دھیان میں رکھتے ہوئے تیاری کرنے پر ہے، لیکن اسی وقت ہم ایک وقت پر ایک ہی سیریز پر دھیان لگانا چاہتے ہیں، جو ٹیم کے لئے کسی بھی بڑے ایونٹ سے پہلے یہ کافی بہتر چیز ہوتی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




