Bharat Express

Asian Games 2023: آئی پی ایل کے گزشتہ سیزن میں 35 چھکے لگانے والے کھلاڑی کو ٹیم انڈیا میں ملی جگہ، شاندار ریکارڈ کا ملا انعام

ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے ایشین گیمس 2023 کے لئے شیوم دوبے کو ٹیم دوبے کو موقع دیا ہے۔ انہوں نے آئی پی ایل 2023 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

چنئی سپرکنگس کے کھلاڑی شیوم دوبے کو ٹیم انڈیا میں منتخب کیا گیا ہے۔

Shivam Dube Asian Games 2023 Team India: ایشین گیمس 2023 کے لئے بی سی سی آئی نے ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم میں کئی نئے کھلاڑیوں کو موقع ملا ہے۔ ایشین گیمس میں کرکٹ کا فارمیٹ ٹی-20 ہوگا۔ اسی وجہ سے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل اور گھریلو میچوں کے پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے منتخب کیا گیا ہے۔ اس میں شیوم دوبے کا نام بھی شامل ہے۔ شیوم دوبے نے گزشتہ آئی پی ایل سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ وہ چنئی سپرکنگس کا حصہ تھے۔

شیوم دوبے آئی پی ایل 2023 میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کے معاملے میں دوسرے نمبر پر رہے تھے۔ انہوں نے 35 چھکے لگائے تھے۔ شیوم دوبے نے 16 میچوں کی 14 اننگوں میں 418 رن بنائے تھے۔ اس دوران تین نصف سنچری لگائی تھی۔ وہ ہندوستان کے لئے 13 ٹی-20 میچ بھی کھیل چکے ہیں۔ اس میں 105 رن بنائے ہیں۔ انہوں نے ہندوستان کے لئے ایک ونڈے میچ بھی کھیلا ہے۔ وہ اوورآل 106 ٹی-20 میچ کھیل چکے ہیں، جس میں 1913 رن بنائے ہیں۔

چنئی سپرکنگس نے شیوم دوبے کو ٹیم انڈیا میں شامل ہونے پر خاص انداز میں مبارکباد دی ہے۔ ٹیم نے شیوم دوبے کی تصویر ٹوئٹ کیا ہے۔ چنئی سپرکنگس نے کیپشن لکھا، ”شیوم دوبے ری لوڈنگ ان بلیو سون”۔ خبر لکھنے تک اس ٹوئٹ کو 4700 سے زیادہ لوگوں نے لائک کیا ہے جبکہ کئی فینس نے کمنٹ میں ردعمل کا بھی اظہار کیا۔

واضح ہرے کہ شیوم دوبے نے ٹیم انڈیا نے کے لئے ڈیبیو ٹی-20 میچ بنگلہ دیش کے خلاف نومبر 2019 میں کھیلا تھا۔ اس کے بعد آخری مقابلہ 2020 میں کھیلا۔ وہ 2020 کے بعد ہندوستانی ٹیم میں واپسی نہیں کرپائے تھے۔ تاہم اب ایشین گیمس کے لئے ٹیم میں منتخب کیا گیا۔ شیوم دوبے نے ونڈے ڈیبیو ویسٹ انڈیز کےخلاف دسمبر 2019 میں کیا تھا۔ یہ ان کا ابھی تک کا پہلا اور آخری ونڈے انٹرنیشنل میچ تھا۔

بھارت ایکسپریس۔