Bharat Express

اسپورٹس

ہندوستانیوں نے کوالیفکیشن راؤنڈ میں ایشا شوٹنگ 290 اور نروال شوٹنگ 293 کے ساتھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کے 583 کے مجموعی اسکور نے انہیں کوالیفکیشن راؤنڈ میں ٹاپ کرنے میں مدد کی اور ترکی کی جوڑی 581 کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اخترنے ہندوستان کی حمایت میں ایک بڑا بیان دیا ہے، جس سے پورے پاکستان میں کھلبلی مچ گئی ہے اور بحث کا بازار گرم ہے۔

وراٹ کوہلی کے انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 سال پورے کرنے پرعظیم کرکٹرمسلسل تعریف کر رہے ہیں۔ وہیں اب پاکستان کے تیز گیند باز شعیب اختر نے وراٹ کوہلی سے متعلق بڑا بیان دیا ہے۔

کرکٹ کے میدان میں کسی بھی ملک میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ کے حوالے سے شائقین میں ایک جنون ضرور ہے۔ ایسا ہی کچھ سری لنکا میں ہونے والے اس میچ کے حوالے سے بھی دیکھا جا رہا ہے جہاں سب سے پہلے مہنگے ٹکٹوں کی فروخت میں تیزی دیکھی گئی ہے۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ کے حوالے سے اس نئے پوسٹر میں جہاں ایک طرف بھارتی کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کو دکھایا گیا ہے۔ ساتھ ہی پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور شاہین آفریدی کو دکھایا گیا ہے

سعودی عرب میں فی الحال النصر، الہلال، الاتحاد ،الاہلی، اور الاتفاق جیسے بڑے فٹبال کلب ہیں جہاں اب بڑے بڑے کھلاڑی موجود ہیں ۔ النصر میں رونالڈو اور سعدیو مانے، الہلال میں نیمار، الاتحاد میں  کریم بنجیما جیسے بڑے کھلاڑی جو یوروپ سے نکل کر سعودی عرب  کی اسپورٹس ورلڈ اور سیاحت کو براہ راست فروغ دے رہے ہیں۔

عمران کو ویڈیو میں جگہ نہ دینے پر وسیم اکرم نے منگل کے روز پی سی بی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ پی سی بی کی وضاحت کو ہضم کرنا مشکل ہے کیونکہ ویڈیو میں تقریباً 48 گھنٹے بعد ترمیم کی گئی۔

بمراہ آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے میچ پریکٹس بھی کریں گے اور ایشیا کپ کی تیاریاں بھی مضبوط ہوں گی۔ دوسری جانب اینڈریو بالبرنی کی کپتانی میں آئرلینڈ کی ٹیم میں ہیری ٹییکٹر، لورکن ٹکر، لیفٹ آرم اسپنر جارج ڈوکریل جیسے باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں۔

ویڈیو میں پاکستان کے موجودہ کپتان بابر اعظم کی کامیابیوں کا ذکر ہے، لیکن عمران خان کی 1992 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم غائب ہے ...

رشبھ پنت کی یہ بیٹنگ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں پنت اپنی بلے بازی کے دوران کچھ زبردست شاٹس بھی لیتے ہیں جو باؤنڈری سے باہر جاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔