Bharat Express

اسپورٹس

India vs Japan: ہندوستانی ہاکی ٹیم نے ایشین چمپئنز ٹرافی 2023 کے سیمی فائنل میچ میں جاپان کو 0-5 سے ہرا دیا ہے۔ ٹیم انڈیا نے اس جیت کے ساتھ فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

Shakib Al Hasan: شکیب الحسن کا بنگلہ دیش کے ونڈے کپتان کے طور پر آخری میچ آئرلینڈ کے خلاف 12 مئی 2017 کو تھا، جس کا نتیجہ نہیں نکلا تھا۔

ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست سے ہو رہا ہے۔ اس ٹورنا منٹ کے لئے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ایشیا کپ میں بابراعظم پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

کولس کو ابتدائی طور پر 2017 میں آزمائشی بنیادوں پر پاکستان خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا، جس کے بعد پاکستان ویمنز کی جانب سے نیوزی لینڈ کو ایک میچ میں شکست دینے کے بعد انہیں دو سال کا کنٹریکٹ دیا گیا تھا۔ انہیں یہ کام اس شرط پر دیا گیا تھا کہ وہ پاکستان میں ہی رہیں گے۔

دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس بار  نہ صرف ٹیم انڈیا بلکہ دوسری ٹیموں کی بھی جرسی پر پاکستان کا نام لکھا ہوگا۔ چونکہ پاکستان کی میزبانی میں یہ ٹورنامنٹ ہورہا ہے۔ اس لئے میزبان ملک کا نام ٹی شرٹ پر ہوتا ہے۔اور چونکہ پاکستان اس بار ایشیا کپ کا میزبان ہے اس لئے اس کا نام ہوگا۔

 ہارون رشید کی جگہ حال ہی میں انضمام الحق کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیف سلیکٹربنایا گیا ہے۔ انہوں نے ایشیا کپ اورافغانستان کے خلاف سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم کا سلیکشن کیا۔

سوریہ کمار یادو ٹیم انڈیا کی جیت کے ہیرو تھے۔ سوریہ کمار یادو نے 44 گیندوں میں 83 رنز کی اننگ کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگ میں 10 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔

ہندوستان نے منگل کو اپنی بہترین کارکردگی کے ساتھ ورلڈ یونیورسٹی گیمز کا خاتمہ کیا، یہاں انڈین کھلاڑیوں نے 11 گولڈ سمیت 26 تمغوں کا ریکارڈ جیت درج کیا ہے۔ہندوستان کے کھلاڑیوں نے اس مقابلے میں 11 طلائی، 5 چاندی اور 10 کانسہ کے  تمغوں کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہا، جو تمغوں کی تعداد میں اب تک کا بہترین مقام ہے۔

 پاکستان کی طرف سے کھیلنے والے بائیں ہاتھ کے بلے باز فواد عالم نے امریکہ سے کرکٹ کھیلنے کے لئے اپنے ملک سے ناطہ توڑ دیا ہے۔

دراصل  ایلون مسک کو مارک زکربرگ کے خلاف  پہلوانوں کی رنگ میں ایک مقابلہ کرنا ہے جس کو جیتنے کیلئے ایلن مسک خبیب سے ٹریننگ لینا چاہ رہے تھے ، ایلن مسک کی طرف سے خبیب کو اس کی پیشکش کی گئی تو انہوں نے سیدھے طور پر ایلن مسک کو ٹرینڈ کرنے سے انکار کردیا ۔