جمعہ کو ہندوستان کی سینئر ٹیم اور انڈیا اے کے درمیان کھیلے گئے ایک میچ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں اور معاون عملے نے جمعرات کو احمد آباد طیارہ حادثے کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان کا رخ کیا۔ حادثے میں مارے جانے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ یہی نہیں لارڈز میں کھیلے جا رہے ڈبلیو ٹی سی فائنل کے تیسرے دن کھیل کے دوران آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑی بھی سیاہ پٹیاں باندھے نظر آئے۔
بی سی سی آئی نے پوسٹ کیا ’’بیکن ہیم میں انٹرا اسکواڈ گیم میں شامل کھلاڑیوں اور معاون عملے کے ارکان نے سیاہ پٹیاں باندھیں۔احمد آباد طیارہ حادثے کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی، جو کہ مارے جانے ہونے والوں کے لیے احترام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار ہے۔‘‘
The players and members of support staff involved in the intra-squad game in Beckenham are wearing black armbands.
A minute’s silence was also observed today to pay homage to the victims of the Ahmedabad plane crash, as a mark of respect for the lives lost and solidarity with… pic.twitter.com/u364pNdGyu
— BCCI (@BCCI) June 13, 2025
طیارے میں 4 ممالک کے مسافر تھے سوار
جمعرات کو ایئر انڈیا نے کہا کہ اس کی لندن جانے والی پرواز میں سوار 241 افراد اس وقت مارے گئے جب بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر احمد آباد ہوائی اڈے سے ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ بوئنگ 787-8 طیارے میں 242 مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے۔ مسافروں میں 169 ہندوستانی شہری، 53 برطانوی شہری، سات پرتگالی شہری اور ایک کینیڈین شہری شامل تھا۔ ایئر لائن نے جمعرات کی رات دیر گئے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ’’ہمیں یہ بتاتے ہوئے نہایت افسوس ہو رہا ہے کہ طیارے میں سوار 242 افراد میں سے 241 کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے۔‘‘
ایئر انڈیا نے کہا کہ وہ مرنے والوں کے اہل خانہ کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ انھوں نے کہا ’’ہماری کوششیں اب مکمل طور پر متاثرہ افراد، ان کے اہل خانہ اور پیاروں کی ضروریات پر مرکوز ہیں۔‘‘ اس کے علاوہ ایئر انڈیا سے دیکھ بھال کرنے والوں کی ایک ٹیم اضافی مدد فراہم کرنے کے لیے احمد آباد میں ہے۔ اس نے یہ بھی کہا کہ ایئر لائن اس واقعے کی تحقیقات کرنے والے حکام کے ساتھ اپنا مکمل تعاون کر رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
