Bharat Express

اسپورٹس

ورلڈ کپ 2023 میں ہندوستان کا پہلا میچ آسٹریلیا کے خلاف ہے۔ یہ میچ 8 اکتوبر کو چنئی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 19 نومبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا

روہت شرما نے 44 گیندوں پر 57 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ ایشان کشن 34 گیندوں پر 52 رنز بنانے کے بعد ناقابل شکست واپس لوٹے۔ روہت نے پانچ چوکے اور تین چھکے لگائے جبکہ ایشان کے بلے سے چار چوکے اور دو چھکے نکلے۔

اب ایمرجنگ ایشیا کپ 2023 کا فائنل 23 جولائی کو کولمبو میں بھارت-اے اور پاکستان-اے کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی وقت کے مطابق یہ میچ دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔ آپ یہ میچ اسٹار اسپورٹس 1 ہندی پر دیکھ سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، ایشیا کپ 2023 سے پہلے پاکستان کو نیا چیف سلیکٹر ملنے والا ہے۔ سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ کو یہ ذمہ داری ملنے کی قیاس آرائی کی جارہی ہے۔

پہلوان بجرنگ پونیا اور ونیش پھوگاٹ کو انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی ایڈ ہاک کمیٹی نے ایشیائی کھیلوں کے لئے راست طور پر داخلہ دے دیا تھا۔ دونوں پہلوان جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرہ میں شامل رہے تھے۔

Emerging Asia Cup 2023: آئندہ ماہ یعنی 31 اگست کو ایشیا کپ کا آغاز ہوگا، لیکن اس سے پہلے ہندوستان-اے اور پاکستان-اے کرکٹ ٹیم کے درمیان ایمرجنگ ایشیا کپ 2023 کا فائنل مقابلہ ہونے جا رہا ہے۔

اپنی 29ویں ٹیسٹ سنچری کے ساتھ کوہلی نے ٹیسٹ سنچریوں کے آل ٹائم گریٹ سر ڈان بریڈمین کے ریکارڈ کی بھی برابری کر لی ہے۔ اس کے ساتھ کوہلی عالمی کرکٹ میں سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے ٹاپ 10 کھلاڑیوں کی فہرست میں بریڈمین کے ساتھ مشترکہ طور پر 10ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

کوہلی نے طویل عرصے بعد غیر ملکی سرزمین پر ٹیسٹ سنچری بنائی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے آخری ٹیسٹ سنچری 16 دسمبر 2018 کو پرتھ، آسٹریلیا میں مکمل کی تھی۔ 1677 دن اور 31 اننگز کے بعد وراٹ کوہلی نے اب غیر ملکی سرزمین پر سنچری بنائی ہے۔ اس سے قبل دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن وراٹ کوہلی نے شاندار بلے بازی کی اور اسٹمپ پر 87 رنز کے اسکور پر ناٹ آوٹ واپس لوٹ گئے

ODI World Cup 2023: ہندوستان اس سال آئی سی سی ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔ اس کے لئے شیڈول بہت پہلے ہی جاری کردیئے گئے تھے۔ عالمی کپ کی شروعات سے پہلے اس کی خاص چمچماتی ہوئی ٹرافی کو فی الحال پورے ہندوستان میں گھمایا جا رہا ہے۔

INDIA vs PAKISTAN Ahmedabad: ورلڈ کپ 2023 میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان احمدآباد میچ میں کھیلا جائے گا۔ اس مقابلے کی وجہ سے احمدآباد کے ہوٹلوں میں جگہ نہیں بچی ہے۔