Bharat Express

Babar Azam Record: بابر اعظم نے ہاشم آملہ،وراٹ کوہلی ،شیکھر دھون کا توڑا ریکارڈ ، اس معاملے میں سرفہرست مقام حاصل کیا

ہندوستانی کرکٹروراٹ کوہلی کافی  پیچھے ہیں یعنی وہ 9ویں نمبر پر ہے۔  ور  اٹ کوہلی نے 4230 رنز بنائے ہیں۔ ہندوستان کے کرکٹرشیکھر دھون نے 4343 رنز بنائے ہیں۔ شیکھر دھون چھٹے نمبر پر ہیں۔

ٹیم انڈیا کے ان 5 کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف کھیلی ہے یادگار اننگس، کوہلی ہیں ٹاپ پر

Babar Azam Record: پاکستان نے ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں افغانستان کو 1 وکٹ سے شکست دے دی۔ افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 300 رنز بنائے۔اس کے  جواب میں پاکستان نے ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ بابر اعظم نے کپتانی اننگز کھیلی۔ انہوں نے 53 رنز بنائے۔ اس اننگز کی بدولت بابر نے ایک بہت کی اہم  ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

دوسرے ون ڈے میں پہلے بیٹنگ کرنے آئی افغان ٹیم کی جانب سے گرباز نے 151 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے 151 گیندوں میں 14 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ ابراہیم زدران نے 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 80 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان نے ہدف 49.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے امام الحق نے 91 رنز بنائے۔ بابر نے 66 گیندوں پر 53 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 6 چوکے شامل تھے۔ شاداب خان نے 35 گیندوں پر 48 رنز بنائے۔ نسیم شاہ نے ناٹ آؤٹ 10 رنز بنائے۔ انہوں نے 2 چوکے لگائے۔

اہم بات یہ ہے کہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں پاکستان نے 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔ پاکستان نے پہلا میچ 142 رنز سے جیتا تھا۔ اس نے دوسرا میچ 1 وکٹ سے جیت لیا۔ اب تیسرا میچ 26 اگست کو کھیلا جائے گا۔ یہ میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

اس معاملے میں سرفہرست ہیں

قابل ذکر بات یہ ہے کہ بابر 100 ون ڈے اننگز کے بعد سب سے زیادہ رنز بنانے کے معاملے میں ٹاپ پر پہنچ گئے ہیں۔ بابراعظم نےویسٹ انڈیز کے ویوین رچرڈز جیسے عظیم اور تجربہ کار کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بابر اعظم  نے 100 ون ڈے اننگز کے بعد 5142 رنز بنائے ہیں۔ اس معاملے میں ساؤتھ افریقہ کے کرکٹر ہاشم آملہ دوسرے نمبر پر ہے۔ انہوں نے 4946 رنز بنائے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے   ویوین رچرڈز 4606 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
ہندوستانی کرکٹروراٹ کوہلی کافی  پیچھے ہیں یعنی وہ 9ویں نمبر پر ہے۔  ور  اٹ کوہلی نے 4230 رنز بنائے ہیں۔ ہندوستان کے کرکٹرشیکھر دھون نے 4343 رنز بنائے ہیں۔ شیکھر دھون چھٹے نمبر پر ہیں۔  انگلینڈ کے  کرکٹرجو روٹ پانچویں نمبر پر ہیں۔ جو روٹ نے 4428 رنز بنائے ہیں۔ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ 4436 رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

بھارت ایکسپریس