Bharat Express

KKR Team Meeting Shah Rukh Khan: کے کے آر کی شکست کے بعد شاہ رخ خان لیتے ہیں ٹیم  کی میٹنگ،جوہی چاولہ نے کیا یہ انکشاف

جوہی چاولہ کا مزید کہنا تھا کہ ’شاہ رخ کی میٹگ دوسروں سے بالکل الگ ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں شاہ رخ شروع ہوجاتے ہیں ، ادھر کی بات اور ادھر کی باتیں ، اس میچ کی باتیں اور اس میچ کی باتیں ۔

شاہ رخ خان کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے شریک مالک ہیں اور ہرسال کروڑوں کی کمائی کرتے ہیں۔

KKR Team Meeting Shah Rukh Khan: آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان اکثر میچوں کے دوران اسٹینڈز میں نظر آتے ہیں۔ شاہ رخ زیادہ تر میچوں میں ٹیم کو سپورٹ کرنے اور چیئر(حوصلہ افزائی ) کرنے کے لیے آتے ہیں۔ اگر آپ کو لگتا ہوگا کہ شاہ رخ ٹیم کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے ہیں تو آپ غلط ہیں۔ شکست کے بعد شاہ رخ نے ٹیم میٹنگ کی اور اس بات کا انکشاف جوہی چاولہ نے کیا۔ جوہی جوہی چاولہ کے کے آر کے مالکان میں سے ایک ہیں

اداکارہ کے انکشافات نے سنسنی مچا دی۔ جوہی  چاولہ نے کپل شرما کے شو میں اس بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح شاہ رخ شکست کے بعد کے کے آر ٹیم کی میٹنگ کرتے ہیں اور سب کی کلاس لگاتے  ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ‘آئی پی ایل کا میچ چل رہا ہے، اس لیے مجھے لگتا ہے کہ اگر شاہ رخ، جئے اور ہم سب ایک ساتھ کھڑے ہوں گے تو کچھ نہ کچھ ہوگا، توانائی ایسی ہوگی کہ ہم بہت اچھا کھیلیں گے۔’

جوہی چاولہ کا مزید کہنا تھا کہ ’شاہ رخ کی میٹگ دوسروں سے بالکل الگ ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں شاہ رخ شروع ہوجاتے ہیں ، ادھر کی بات اور ادھر کی باتیں ، اس میچ کی باتیں اور اس میچ کی باتیں ۔وہ مزےدار باتیں ، کسی کو کچھ نہیں بولتےہیں بس آخر میں بول دیتے ہیں  کہ اچھا کھیلوں ۔

یہ بھی پڑھیں: جانئے مختار انصاری کے گھر جانے پر اویسی کو سوشل میڈیا پر کیوں ملی دھمکیاں

یہ بھی پڑھیں:کیا راجستھان اور بنگلورو کا میچ بارش کی نذر ہوسکتا ہے؟ جانئے موسم کی تازہ ترین صورت حال

کے کے آر آئی پی ایل 2024 میں دھمال مچا رہی ہے

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے آئی پی ایل 2024 میں اب تک بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔ ٹیم نے تین میچ کھیلے ہیں اور تینوں میں شاندار جیت درج کی ہے۔ پہلے میچ میں کے کے آر نے سن رائزرز حیدرآباد کو 4 رنز سے، دوسرے میچ میں بنگلورو کو 7 وکٹوں سے اور تیسرے میچ میں دہلی کیپٹلز کو 106 رنز سے شکست دی۔

بھارت ایکسپریس

Also Read