Bharat Express

RCB vs RR Weather Update: کیا راجستھان اور بنگلورو کا میچ بارش کی نذر ہوسکتا ہے؟ جانئے موسم کی تازہ ترین صورت حال

Accuweather کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق جے پور میں میچ والے دن یعنی ہفتہ 6 اپریل کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس اور سب سے کم 23 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہے گا۔

کیا راجستھان اور بنگلورو کا میچ بارش کی نذر ہوسکتا ہے؟ جانئے موسم کی تازہ ترین صورت حال

آئی پی ایل 2024 میں اب تک 18 میچز کھیلے جا چکے ہیں اور تمام میچز بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہو چکے ہیں۔ لیکن کیا 19 واں میچ بھی بغیر کسی رکاوٹ کے ہو گا؟ ٹورنامنٹ کا میچ نمبر 19 راجستھان رائلز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ لیکن اس میچ سے پہلے جے پور کا موسم کچھ خراب سا ہو گیا ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ راجستھان اور بنگلورو کے درمیان میچ کے دوران موسم کیسا رہے گا۔ کیا بارش واقعی کھیل خراب کرے گی؟

کیا کہتا ہے جے پور کا موسم ؟

Accuweather کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق جے پور میں میچ والے دن یعنی ہفتہ 6 اپریل کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس اور سب سے کم 23 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہے گا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ  آسمان بالکل صاف رہے گا جس کی وجہ سے میچ میں کسی قسم کی رکاوٹ کا کوئی امکان نہیں ہے۔ لیکن 24 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں ۔جس سے کھلاڑیوں کے کھیل میں کچھ مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ جے پور میں کل یعنی جمعہ کو گرج چمک کے ساتھ طوفان دیکھنے کو ملی تھی۔ لیکن آج یعنی ہفتہ کو بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو شائقین بغیر کسی پریشانی کے میچ دیکھ سکیں گے۔

ٹورنامنٹ میں اب تک دونوں ٹیموں کی یہ حالت ہے

راجستھان رائلز آئی پی ایل 2024 میں اب تک بہت اچھی فارم میں نظر آرہی ہے۔ ٹیم نے 3 میچ کھیلے، تینوں میں فتح حاصل کی۔ پہلے میچ میں راجستھان نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 20 رنز سے، دوسرے میچ میں دہلی کیپٹلز کو 12 رنز سے اور تیسرے میچ میں ممبئی انڈینز کو 6 رنز سے شکست دی۔

دوسری جانب رائل چیلنجرز بنگلور کی حالت بہت خراب ہے۔ ٹیم نے اب تک چار میچ کھیلے ہیں۔ جن میں صرف ایک میں کامیابی حاصل کی ہے۔ آج بنگلورو یقینی طور پر راجستھان کے خلاف سیزن کی اپنی دوسری جیت حاصل کرنا چاہے گا۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ آج جے پور کے گراؤنڈ پر کون سی ٹیم جیتتی ہے۔

بھارت ایکسپریس