Irfan Pathan On Hardik Pandya: سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف ممبئی انڈینس کو ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد ہاردک پانڈیا کی کپتانی پر مسلسل سوال اٹھ رہے ہیں۔ اب سابق ہندوستانی آل راؤنڈرعرفان پٹھان نے ہاردک پانڈیا کو بلے بازی کے لئے آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ دراصل، ہاردک پانڈیا نے 20 گیندوں پر 24 رنوں کی اننگ کھیلی۔ عرفان پٹھان نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے- اگرٹیم کے سارے بلے باز 200 کی اسٹرائیک ریٹ سے بلے بازی کر رہے ہیں تو کپتان 120 کی اسٹرائیک ریٹ سے بلے بازی نہیں کرسکتا۔ حالانکہ سابق آل راؤنڈر نے ممبئی انڈینس یا پھر ہاردک پانڈیا کا نام نہیں لیا ہے۔
ممبئی انڈینس کے کپتان ہاردک پانڈیا 20 گیندوں پربنائے 24 رن
دراصل، ممبئی انڈینس کے سامنے 278 رنوں کا ہدف تھا۔ سلامی بلے بازروہت شرما اورایشان کشن نے طوفانی شروعات دی۔ اس کے بعد تلک ورما اورٹم ڈیوڈ سمیت باقی بلے بازوں نے تقریباً 200 کے اسٹرائیک ریٹ سے رن بنائے، لیکن ممبئی انڈینس کے کپتان ہاردک پانڈیا 20 گیندوں پر 24 رن بناکرآؤٹ ہوگئے۔ بہرحال، سوشل میڈیا پرعرفان پٹھان کا ٹوئٹ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا یوزرس مسلسل کمنٹس کرکے اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔
ایسا رہا ممبی انڈینس کے بلے بازوں کا حال
ہاردک پانڈیا کے علاوہ باقی بلے بازوں کی بات کریں تو ایشان کشن نے 13 گیندوں پر261.54 کی اسٹرائیک ریٹ سے 34 رن بنائے۔ روہت شرما نے 12 گیندوں پر 216.67 کی اسٹرائیک ریٹ سے 26 رنوں کا تعاون دیا۔ نمن دھیرنے 14 گیندوں پر 214.29 کی اسٹرائیک ریٹ سے 30 رن بناڈالے۔ وہیں تلک ورما نے 34 گیندوں پر64 رنوں کی بہترین اننگ کھیلی۔ جبکہ ٹم ڈیوڈ نے آخری اووروں میں 22 گیندوں پر 42 رن بنا ڈالے۔ رومیو شیفرڈ 6 گیندوں پر15 رن بناکرناٹ آؤٹ لوٹے۔
بھارت ایکسپریس۔