گوتم گمبھیر نے 5 گھنٹے کی میٹنگ بعد ٹیم انڈیا کا کپتان منتخب کرلیا ہے۔
Shubman Gill Test Captain 2025: تقریباً ایک ماہ بعد ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔ یہ ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے 27-2025 کے چکرکی شروعات بھی ہوگی۔ روہت شرما اور وراٹ کوہلی کی ریٹائرمنٹ کے بعد کئی سوال کھڑے ہوگئے ہیں کہ آخر انگلینڈ ٹور پر کون کون سے کھلاڑی جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، 23 مئی کو ٹیم انڈیا کا اعلان کیا جاسکتا ہے، لیکن اس سے پہلے ہندوستان کے نئے ٹسٹ کپتان سے متعلق بڑا اپڈیٹ سامنے آیا ہے۔
نیوزایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، شبھمن گل ہندوستانی ٹیم کے نئے کپتان بن سکتے ہیں۔ گزشتہ دنوں کپتانی کی دوڑ میں رشبھ پنت، کے ایل راہل اور جسپریت بمراہ کا بھی نام لیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مطابق، شبھمن گل نے حال ہی میں ہندوستانی ٹیم کے چیف کوچ گوتم گمبھیر سے دہلی میں ملاقات کی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان کی میٹنگ 5-4 گھنٹے تک چلی اور گوتم گمبھیر تقریباً طے کرچکے ہیں کہ وہ کپتانی کے لئے شبھمن گل کے نام پر مہرلگانا چاہتے ہیں۔
جسپریت بمراہ کو نہیں ملے گی کمان!
گزشتہ دنوں جسپریت بمراہ کو ٹسٹ کپتان بنائے جانے کی قیاس آرائیوں نے زور پکڑا تھا، جو ابھی ٹسٹ ٹیم کے نائب کپتان بھی ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ بورڈ میں کچھ اعلیٰ افسرشبھن گل کوکپتان بنائے جانے سے زیادہ خوش نہیں ہیں، پھر بھی خبریں ہیں کہ شبھمن گل کوکپتان بنائے جانے کا فیصلہ لیا جاچکا ہے۔
جسپریت بمراہ کو ہوا نقصان!
جسپریت بمراہ کی بات کریں تو وہ مسلسل چوٹ سے پریشان رہے ہیں۔ ورک لوڈ منیجمنٹ کے سبب جسپریت بمراہ کے لئے انگلیند کے خلاف سبھی 5 ٹسٹ میچ کھیل پانا مشکل ہوگا۔ مستقل طورپرپلیئنگ الیون میں نہ کھیل پانے کا امکان بھی جسپریت بمراہ کے کپتان نہ بننے کی ایک بڑی وجہ ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ شبھمن گل کوپہلے سے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مستقبل کے طورپردیکھا جانا لگا تھا، وہ ابھی ونڈے ٹیم کے نائب کپتان بھی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
