Bharat Express

Asia Cup 2023: جب ایشیا کپ میں ٹیم انڈیا پر اکیلے بھاری پڑگئے تھے شاہد آفریدی، ہاری ہوئی بازی جیت گئی تھی پاکستانی ٹیم

India vs Pakistan: ایشیا کپ 2023 میں ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں 2 ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔ اس مقابلے کا دونوں ٹیموں کے فینس کو بے صبری سے انتظار ہے۔

سال 2012 میں ہندوستان کے خلاف ایشیا کپ میں شاہد آفریدی نے پاکستان کو جیت دلائی تھی۔

India vs Pakistan, Asia Cup 2023: ایشیا کپ 2023 کا آغاز 30 اگست سے ہوگا۔ اس بار ایشیا کپ پاکستان اورسری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنا منٹ کا پہلا میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا۔ وہیں ٹیم انڈیا اپنا پہلا مقابلہ 2 ستمبرکو پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔ ایشیا کپ اس بار ونڈے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ سال 2012 میں جب ایشیا کپ ونڈے فارمیٹ میں کھیلا گیا تھا تو شاہد آفریدی اکیلے ٹیم انڈیا پربھاری پڑگئے تھے۔

میرپورمیں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے ٹیم انڈیا کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔ آفریدی نے آخری اوورمیں روی چندرن اشون پردو چھکے لگاکراپنی ٹیم کو ہاری ہائی بازی جتائی تھی۔ ہندوستان نے اس میچ میں پہلے کھیلنے کے بعد 50 اوورمیں 8 وکٹ پر 245 رن بنائے تھے۔ اس کے جواب میں پاکستان نے صرف دو گیند پہلے ایک وکٹ سے میچ جیتا تھا۔

ٹیم انڈیا پر بھاری پڑے تھے شاہد آفریدی

پہلے کھیلنے کے بعد ہندوستانی ٹیم نے پاکستان کو صرف 246 رنوں کا ہدف دیا تھا۔ ہندوستان کے لئے روہت شرما نے 56 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ وہیں وراٹ کوہلی کا بلا نہیں چلا تھا۔ کوہلی اس میچ میں صرف پانچ رن ہی بناسکے تھے۔ آخر میں امباتی رائیڈو نے 58 اوررویندر جڈیجہ نے ناٹ آؤٹ 52 رنوں کی اننگ سے ٹیم کا اسکور 240 کے پار پہنچایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:   World Cup 2023: پاکستان نے 2023 ونڈے ورلڈ کپ کے لئے لانچ کی اپنی نئی جرسی، سامنے آئی پہلی تصویر

بے حد دلچسپ رہا تھا مقابلہ

ہندوستان سے ملے 246 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری پاکستان کی شروعات بے حد شاندار رہی تھی، لیکن ٹیم انڈیا نے درمیان کے اووروں میں واپسی کرتے ہوئے میچ اپنی مٹھی میں کرلیا تھا۔ پاکستان کا پہلا وکٹ 71 رن پر گرا، لیکن پھر 93 پر دوسرا، 96 پرتیسرا اور 113 رنوں پر چوتھا وکٹ گرگیا۔ پاکستان نے پھرمیچ میں واپسی کی اور 200 پرپانچواں وکٹ گنوایا۔ حالانکہ اس کے بعد پھرٹیم انڈیا نے پاکستان کو جھٹکے دیئے۔ تاہم شاہد آفریدی ایک اینڈ پرطوفانی بلے بازی کرتے رہے۔ شاہد آفریدی نے صرف 18 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 34 رن بناکراپنی ٹیم کو جیت دلائی۔ اس دوران ان کے بلے سے دو چوکے اورتین چھکے نکلے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Also Read