Bharat Express

World Cup 2023: پاکستان نے 2023 ونڈے ورلڈ کپ کے لئے لانچ کی اپنی نئی جرسی، سامنے آئی پہلی تصویر

Paksitan Cricket Team: پی سی بی نے بابراعظم، شاداب خان اور محمد نسیم کی تصویرشیئر کی۔ اس کے علاوہ پاکستانی ویمنس ٹیم کی کپتان سمیت کئی کھلاڑی نئی جرسی میں نظرآرہی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی لانچ کی۔ (Image Source: Social Media)

Paksitan Cricket Team New Kit: پیرکے روز ورلڈ کپ کے لئے پاکسستان کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی لانچ کی گئی۔ بابراعظم کی قیادت والی پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے دوران نئی جرسی میں نظرآئے گی۔ لاہورکے گدافی اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی لانچ کی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشیل سوشل میڈیا ہینڈل سے تصویرشیئرکی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شیئرکی تصویر

سوشل میڈیا پرپاکستان کرکٹ ٹیم نئی جرسی کی تصاویرتیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم، شاداب خان اورمحمد نسیم کی تصویرشیئر کی۔ اس کے علاوہ پاکستانی ویمنس تیم کی کپتان سمیت کئی کھلاڑی نظرآرہی ہیں۔ اس تصویر میں ان کھلاڑیوں نے پاکستان کی نئی جرسی پہن رکھی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین مسلسل کمنٹس کرکے پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

احمدآباد میں آمنے سامنے ہوں گی ہندوستان اورپاکستان کی ٹیمیں

واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2023 کا آغاز 5 اکتوبرسے ہو رہا ہے۔ اس سے پہلے 4 اکتوبرکو اوپننگ سیریمنی (افتتاحی تقریب) ہوگی۔  ورلڈ کپ میں ہندوستان اورپاکستان کا آمنا سامنا 14 اکتوبر کو ہوگا۔ ہندوستان اورپاکستان کی ٹیمیں 14 اکتوبرکو آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیمیں احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلیں گی۔ وہیں اس سے پہلے ہندوستان اور پاکستان کا آمنا سامنا ایشیا کپ میں ہونا ہے۔ ایشیا کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مقابلہ 2 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ حالانکہ ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست سے ہو رہا ہے۔ پہلے مقابلے میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

 

 بھارت ایکسپریس۔