Bharat Express

علاقائی

سنجے سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی پر مزید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم نے پانچ ریاستوں کو یتیم چھوڑ کر فرانس جانا زیادہ ضروری سمجھا اور بی جے پی لیڈروں سے کہا کہ وہ دہلی کو تباہ کرنے میں جو بھی کردار ادا کر سکتے ہیں کریں۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ فرانس پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ٹوئٹ کے بعد بی جے پی اور کانگریس لیڈروں کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوگئی ہے۔ پہلے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے راہل گاندھی کو نشانہ بنایا۔ اب اسمرتی ایرانی کے ٹوئٹ پر کانگریس لیڈر سپریہ شرینتے نے جوابی حملہ کیا ہے

ملک بھر میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ کو لے کربحث ہورہی ہے،اس معاملہ پر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اور حیدر آباد سے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اوسی نے مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں

این سی پی لیڈر اجیت پواربغاوت کے بعد پہلی بار این سی پی لیڈراوراپنے چچا شرد پوار کے گھرپہنچے، وہ یہاں اپنی چاچی پرتبھا پوار سے ملنے پہنچے تھے، جن کی طبیعت خراب تھی۔

ہیت ویاس کی قابل ستائش کوششوں کو گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر بھائی پٹیل کی حمایت ملی ہے۔ اسٹیٹ ایکسپو ایک جامع پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے جو بغیر کسی رکاوٹ کے رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز، سرمایہ کاروں اور ممکنہ خریداروں کو جوڑتا ہے۔

سماجوادی پارٹی کے جنرل سکریٹری اعظم خان کو ہیٹ اسپیچ معاملے میں رامپور کی ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے قصور وار قرار دیتے ہوئے 2 سال کی سزا اور ایک ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ معاملہ 2019 کے لوک سبھا الیکشن کا ہے۔

آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے مہنگی سبزیوں پر میاں مسلم برادری کے لئے ایک متنازعہ تبصرہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں میاں مسلم سبزی فروشوں کو شہر سے باہر نکال دوں گا۔

ٹی ایم سی کے قومی ترجمان اور راجیہ سبھا کے لیڈر ڈیرک اوبرائن نے کہا کہ تشدد میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرنے کے بجائے، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر ووٹ فیصد پر خوشی منا رہے ہیں۔

جمعہ کو سب سے زیادہ 24,445 عقیدت مندوں نے بابا برفانی کے درشن کیے۔ اب تک 1.90 لاکھ یاتری امرناتھ یاترا کر چکے ہیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق یہ واقعہ آج صبح تقریباً 5.30 بجے پیش آیا۔ جب جے پور سے پھولیرا جانے والی مال گاڑی کے دو ڈبے پٹری سے اتر گئے۔