Haryana Elections: ہریانہ میں عام آدمی پارٹی کو لے کر یوگیندر یادو کی حیران کُن پیشین گوئی، بی جے پی-کانگریس کے تعلق سے بھی کہی یہ بات
یوگیندر یادو کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ انتخابات میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سیدھا مقابلہ ہے۔ پچھلے انتخابات کی طرح اس بار آئی این ایل ڈی ، جے جے پی، بی ایس پی یا عام آدمی پارٹی کا کوئی بڑا رول نہیں ہوگا۔
Army helicopter crashes in Bihar: بہار میں آرمی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، عملہ اور دیگر محفوظ، سیلاب متاثرین کی پریشانیوں میں اضافہ
مرکزی وزارت داخلہ نے منگل کے روز بہار اور ملک کی دیگر ریاستوں کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے 5,858.60 کروڑ روپے جاری کیے، تاکہ وہاں حالات کو معمول پر لایا جا سکے۔ مرکزی وزیر امت شاہ نے خود اس سلسلے میں سوشل میڈیا ایکس ہینڈل پر پوسٹ کیا تھا۔
Explosion on railway track in Sahibganj: جھارکھنڈ کے صاحب گنج میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ، فی الحال جانی و مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں
صاحب گنج کے ایس پی امت کمار سنگھ نے کہا کہ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں، این ٹی پی سی کی خصوصی ریلوے لائن کو نقصان پہنچا ہے۔ یہاں ریلوے ٹریک ٹوٹا ہوا ہے۔ ہم اس کی تحقیقات کر رہے ہیں، اور متعلقہ ٹیم بھی آ رہی ہے۔
Iran Vs Israel: ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد شیعہ مذہبی رہنما کلب جواد کا بڑا بیان، کہا- حملہ نہیں کیا، صرف…
مولانا کلب جواد نے کہا کہ اسرائیل کو سزا ملنی چاہیے اور پوری دنیا کو اس کی سزا کے لیے اکٹھا ہونا چاہیے۔ اس کی منصوبہ بندی مکہ اور مدینہ پر قبضہ کرنے کی ہے اس پر نظر ڈالیں وہ دو دریا ہیں یعنی وہ اپنے نقشے میں پانچ ممالک کو دکھا رہا ہے۔
Delhi Police Seizes 500 Kgs Of Drugs: دہلی پولیس نے 2000 کروڑ روپے کی 500 کلو گرام کوکین کی ضبط، 4 افراد گرفتار
یہ دہلی میں اب تک کی سب سے بڑی مقدار میں کوکین پکڑی گئی ہے۔ کوکین ایک منشیات ہے جو ہائی پروفائل پارٹیوں میں استعمال ہوتی ہے۔
بلڈوزرایکشن پر سپریم کورٹ کے تبصرہ پر مولانا محمود مدنی نے کہا- ناانصافی کی علامت بن چکا ہے بلڈوزر
جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نےکہا کہ بلڈوزراس ملک میں ناانصافی کی علامت بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عام تاثرہے کہ فرقہ پرست طاقتیں مسلمانوں کی مساجد ومعابد کی نشاندہی کرتی ہیں اورمقامی حکام فوراً منہدم کردیتے ہیں، اس سلسلے میں چند ایسے واقعات ہوئے ہیں، جوانتہائی افسوسناک ہیں۔
Helicopter Crashes in Pune’s Bavdhan Area: مہاراشٹر کے پونے میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، تین افراد ہلاک
بتایا جا رہا ہے کہ ہیلی کاپٹر آکسفورڈ گالف کلب کے ہیلی پیڈ سے ٹیک آف کرنے کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ یہ واقعہ صبح 7:00 سے 7:10 کے درمیان پیش آیا۔ اس علاقے میں گھنی دھند کے باعث حادثے کا خدشہ ہے
Supreme Court on Bulldozer Action: سپریم کورٹ کا بلڈوزر کارروائی پر سخت تبصرہ، مولانا ارشد مدنی نے کہا- بلڈوزرکارروائی مذہب کی بنیادپرہی ہورہی ہے اس لئے جمعیۃعلماء ہند کو مجبورہوکرعدالت کا رخ کرنا پڑا
جسٹس بی آرگوئی اورجسٹس وشوناتھن کی دورکنی بینچ نے کہا کہ وہ بلڈوزرکارروائی کے خلاف پورے ملک کے لئے ہدایت جاری کرے گی، جوتمام شہریوں کے لئے ہوگی۔ ہندوستان ایک سیکولرملک ہے لہٰذا ہمارا فیصلہ تمام لوگوں پرلاگوہوگا اورہم کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔
گجرات کے سومناتھ میں 9 مساجد اور درگاہوں کے یک لخت انہدام کے خلاف گجرات ہائی کورٹ میں عرضی
گجرات میں سومناتھ مندرکے قریب مذہبی ڈھانچوں پربلڈوزرکارروائی کے خلاف جمعیۃ علماء ہند کی گجرات یونٹ نے اولیائے دین کمیٹی کی طرف سے گجرات ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔
Navaratri 2024: گربا کی تقریبات میں شرکت نہیں کر سکیں گے غیر ہندو؟ وی ایچ پی نے کہا- آدھار کارڈ کی کریں جانچ
وی ایچ پی کے مہاراشٹر-گوا کے ریاستی سکریٹری گووند شندے نے گربا ایونٹ کے منتظمین سے اپیل کی کہ وہ غیر ہندوؤں کو اس تقریب میں شرکت کی اجازت نہ دیں۔





