Bharat Express

Maharashtra:مہاراشٹرمیں سڑک حادثہ، ڈرائیور اور 800 سے زیادہ مرغیوں ہلاک

مرباد پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ وین ڈرائیور پرکاش ڈوکرے کی موقع پر ہی موت ہو گئی

Maharashtra: مہاراشٹر کے تھانے ضلع کے مرباد میں دو گاڑیوں کے ٹکرانے سے ایک وین ڈرائیور اور دوسری گاڑی میں موجود 800 سے زیادہ مرغیاں ہلاک ہو گئیں۔ مہاراشٹر کے تھانے ضلع کی پولیس نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کی صبح پیش آیا۔

ایک اہلکار نے بتایا، “مرغیوں کو لے کر ایک ٹیمپو بدلاپور کی طرف جا رہا تھا جب کہ وین مالشیج گھاٹ کی طرف جا رہی تھی جب مرباد سے تقریباً 10 کلومیٹر دور امبیلے گاؤں کے قریب صبح 5 بجے کے قریب دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔”

مرباد پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ وین ڈرائیور پرکاش ڈوکرے کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور ٹیمپو میں سوار 800 سے زیادہ مرغیاں بھی اس حادثے میں ہلاک ہو گئیں۔

ڈرائیور کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال بھیج دیا گیا ہے اور مردہ مرغیوں کو ٹھکانے لگانے کا عمل جاری ہے

بھارت ایکسپریس