'لوک سبھا انتخابات کے بعد رکن پارلیمنٹ بنتے ہی کھولوں گا 700 نئے مدرسے'، بدرالدین اجمل نے ہمنت بسوا سرما کو کیا چیلنج
AIUDF Chief Badruddin Ajmal Assam Chief Minister: آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کے ذریعہ سبزی قیمتوں پراضافہ سے متعلق مسلم برادری کو ذمہ دارٹھہرانے کے بعد تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (اے آئی یوڈی ایف) کے سربراہ مولانا بدرالدین اجمل نے اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ ریاست کے سربراہ ہیں اور ان کی زبان سے ایسے لفظ صحیح نہیں لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ایسا نہیں کہنا چاہئے تھا۔ یہ سب کرکے وہ مسلمانوں اورآسامی عوام کوالگ الگ منقسم کررہے ہیں۔ مولانا بدرالدین اجمل نے مزید کہا کہ اگریہ سب ہونے کے بعد بھی کوئی حادثہ پیش آتا ہے تواس کے لئے حکومت اوروزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما ذمہ دارہوں گے۔
Guwahati, Assam | “CM Himanta Biswa Sarma said that Miya Muslims will not be allowed to sell vegetables and ‘masala’ in Guwahati. The CM is the head of the state and such words coming from his mouth don’t seem right. He should not have said this. I did not like this. By doing all… pic.twitter.com/kRi8ppGpZo
— ANI (@ANI) July 15, 2023
اس سے قبل ہیمنت بسوا سرما کے بیان کے بعد آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اورحیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے بھی پلٹ وارکیا تھا۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ملک میں ایک ایسی منڈلی ہے، جس کے گھر اگر بھینس دودھ نہ دے یا مرغی انڈا نہ دے تواس کا الزام بھی مسلمانوں پر ہی لگا دیں گے۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم مودی آج کل غیرملکی مسلمانوں سے گہری دوستی نبھا رہے ہیں، انہیں سے کچھ ٹماٹر اوردوسری سبزیاں مانگ کر کام چلا لیجئے۔
کیا ہے پورا معاملہ
دراصل، ہیمنت بسوا سرما نے جمعرات (13 جولائی) کو کہا تھا کہ مشرقی بنگال نژاد مسلمان آسام کے لوگوں سے اونچی قیمتیں لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ گوہاٹی میں میاں لوگوں نے مقامی سبزی بازاروں پر کنٹرول کرلیا ہے۔ اگرکوئی آسامیا نوجوان سبزیاں بیچ رہا ہوتا، تو وہ دیگرآسامیا ساتھی شہریوں سے بڑھی ہوئی قیمتیں نہیں لے سکتا۔ اتنا ہی نہیں وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے مزید کہا تھا کہ میں آسامیا نوجوانوں کو یقین دلاتا ہوں کہ میں سبھی میاں مسلم سبزی فروشوں کو شہر سے باہر نکال دوں گا۔
بھارت ایکسپریس۔