Bharat Express

Two coaches of goods train derail:راجستھان: مال گاڑی کے ڈبے پٹری سے اتر ے، سات ٹرینیں  ملتوی ،ریل ٹریفک متاثر

ریلوے ذرائع کے مطابق یہ واقعہ آج صبح تقریباً 5.30 بجے پیش آیا۔ جب جے پور سے پھولیرا جانے والی مال گاڑی کے دو ڈبے پٹری سے اتر گئے۔

متھرا میں ٹرین حادثہ، شکوربستی سے آنے والی ای ایم یو پلیٹ فارم پر چڑھی، چاروں طرف مچی افراتفری

Two coaches of goods train derail: نارتھ ویسٹرن ریلوے کے جے پور ڈویژن میں ہفتہ کو مال ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اترگئیں، جس سے ریل ٹریفک متاثر ہوا۔ نارتھ ویسٹرن ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر کیپٹن ششی کرن کے مطابق گڈز ٹرین (مال گاڑی)کی دو بوگیاں جے پور ڈویژن کے آسل پور جوبنیر اور ہرنوڈا اسٹیشنوں کے درمیان پٹری سے اتر گئیں، جس سے ریل ٹریفک متاثر ہوا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق یہ واقعہ آج صبح تقریباً 5.30 بجے پیش آیا۔ جب جے پور سے پھولیرا جانے والی مال گاڑی کے دو ڈبے پٹری سے اتر گئے۔

ساتھ ہی کچھ ٹرینیں تاخیر سے چلائی گئیں۔ یہ واقعہ جوبنیر کے آسل پور اسٹیشن پر پیش آیا۔ پٹڑی سے اترنے والی مال گاڑی کو دوبارہ پٹری پر لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ریلوے انتظامیہ نے فوری طور پر جائے حادثہ پر امدادی گاڑی روانہ کی، اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں اور ٹریفک بحال کرنے کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے۔
اطلاع ملنے  کے بعد ریلوے کے انجینئرنگ ونگ کے افسران کی ٹیم موقع کی طرف روانہ ہوگئی۔ اب مال گاڑی  کو دوبارہ پٹری پر لانے اور ٹریک کی حفاظت (سیفٹی) کا جائزہ لینے کے بعد اسے دوبارہ شروع کیا جائے گا ۔ امکان ہے کہ یہ کام صبح نو بجے تک مکمل ہو جائے گا۔

اس واقعے کے بعد اس روٹ سے گزرنے والی 7 ٹرینوں کو منسوخ کر دی گئیں ہیں۔

یہ ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں

  ٹرین نمبر 19735 جے پور-مارواڑ ریل سروس، ٹرین نمبر 19736 مارواڑ-جے پور ریل سروس، ٹرین نمبر 22977 جے پور-جودھپور ریل سروس، ٹرین نمبر 22978 جودھ پور-جے پور ریل سروس، ٹرین نمبر 09605 اجمیر-جے پور، ٹرین نمبر 09605 اجمیر-جے پور ٹرین نمبر 09606 جے پور- اجمیر ٹرین سروس، ٹرین نمبر 19719 جے پور- سورت گڑھ ٹرین سروس آج منسوخ ہے۔

Also Read