Jammu Kashmir: جموں و کشمیر میں بڑا حادثہ، سڑک سے پھسل گئی سی آر پی ایف کی گاڑی، 15 فوجی زخمی
ستمبر کے اوائل میں بڈگام کے واٹرہال علاقے میں الیکشن ڈیوٹی میں مصروف ایک بس کھائی میں گر گئی تھی جس میں بی ایس ایف کے کئی جوان زخمی اور شہید ہو گئے تھے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بی ایس ایف کے 36 جوانوں کو لے جانے والی بس ایک پہاڑ سے پھسل گئی۔
Maharashtra Assembly Election 2024: ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مہاراشٹر حکومت کے خلاف تحقیقات شروع کرنے جا رہا ہے الیکشن کمیشن
15 اکتوبر کو سہ پہر 3.30 بجے اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد، مہاراشٹر حکومت نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر تقریباً 200 سرکاری تجاویز، تقرری اور ٹینڈر جاری کیے، جب کہ الیکشن کمیشن کے پی سی کے بعد ریاستی حکومت نے یہ معلومات جاری کیں۔
Afzal Ansari: ‘بنٹوگے تو کٹوگے’ نعرہ نہیں، کوڈ ورڈ ہے، مختار انصاری کے بڑے بھائی کا یوگی حکومت پر حملہ
سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ افضال انصاری نے یوگی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات سے پہلے ماحول بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ایس پی ایم پی نے کہا، ’’ضمنی انتخابات بہت پہلے ہوجانا چاہیے تھا لیکن اسے روک دیا گیا۔‘‘
Adani Foundation: اڈانی فاؤنڈیشن نے گلوبل ہینڈ واشنگ ڈے اور ولڈ فوڈ ڈےکے موقع پرکیا بیداری پروگرام کا انعقاد
ولڈ فوڈ ڈے پرڈاکٹر انجنا سکسینہ نے خواتین کو حمل کے دوران متوازن خوراک اور مقامی غذائیت کے ذرائع کے بارے میں آگاہ کیا۔ پرنسپل سمن پانڈے نے بچوں کو ہاتھ دھونے کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔
Sahara Group: ای ڈی کا لکھنؤ سہارا گروپ کے دفتر پر چھاپہ، دہلی میں بھی کئی مقامات پر چھاپے
لکھنؤ میں واقع سہارا گروپ کے دفتر میں چھاپے کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے سہارا گروپ کے عہدیداروں سے بھی پوچھ گچھ کی تھی۔ اس کے علاوہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے دہلی اور کولکاتہ میں بھی چھاپے مارے ہیں۔
Seminar on Prof. Ibne Kanwal: شاگردان ابن کنول نے اپنے مشفق، مربی اور معاون استاد کو ہمیشہ کے لئے زندہ وجاوید کردیا
غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام بہ اشتراک شاگردان پروفیسرابن کنول یک روزہ قومی سمینار’ابن کنول: حیات وادبی خدمات‘ کے موقع پر پروفیسرشہپر رسول، پروفیسرصغیرافراہیم، پروفیسرطارق چھتاری، پروفیسرغضنفر، ڈاکٹرمحمد اسلم پرویز، پروفیسر فاروق بخشی اور ابن کنول کے شاگردان اور فیملی کی موجودگی میں ’مزید شگفتگی‘ کا اجرا عمل میں آیا۔
Nitish Kumar: ہریانہ میں بی جے پی حکومت کی حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے سی ایم نتیش، سیاسی ہلچل تیز
جے ڈی یو کی جانب سے مرکزی وزیر للن سنگھ اور پارٹی کے قومی ورکنگ صدر سنجے جھا اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور 'ہم' کے سرپرست جیتن رام مانجھی بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
Supreme Court: سپریم کورٹ نے ڈی ڈی اے کی سرزنش کی، غیر قانونی درختوں کی کٹائی کے معاملے میں لیفٹیننٹ گورنر کو ٹھہرایا جوابدہ ، 22 اکتوبر تک طلب کیا حلف نامہ
عدالت نے ڈی ڈی اے چیئرمین کو غیر قانونی درختوں کی کٹائی کے معاملے میں 22 اکتوبر تک حلف نامہ جمع کرانے کو کہا ہے۔
Maharashtra Assembly Election 2024: مہاراشٹر اسمبلی الیکشن سے پہلے اجیت پوار کو بڑا جھٹکا، پنے کے میئر سمیت 600 کارکنان نے دیا استعفیٰ
مہاراشٹر اسمبلی الیکشن سے پہلے این سی پی کے لیڈراورنائب وزیر اعلیٰ اجیت پوارکوبڑاجھٹکا لگا ہے۔ گورنرکی طرف سے ایم ایل سی نہیں نامزد کئے جانے سے ناراض پنے شہر کے میئر دیپک مانکر سمیت 600 کارکنان نے این سی پی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔
بہرائچ تشددمیں مسلمانوں کے خلاف یکطرفہ کاروائی کا الزام، مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پرجمعیۃ علماء کے رضا کارمتاثرین کی مدد کے لئے سرگرم
جمعیۃ علماء بہرائچ کے ایک وفد نے فساد زدہ علاقوں اورخاص طور سے نذرآتش کی گئی دوکانوں کا جائزہ لیا اور تھانہ رام گاؤں کے انچارج آلوک کمار سے ملاقات کرکے انہیں حقیقی صورت حال سے آگاہ کرایا اوربے قصوروں کی گرفتاری پرسخت اعتراض درج کرایا۔





